Bharat Express DD Free Dish

Khelo India

نیشنل اسپورٹس ڈے 2026 کے موقع پر یہ پروگرام 1500 سے زائد تعلیمی اداروں میں ورچوئل طریقے سے منعقد کیا جائے گا۔ یہ بڑے پیمانے پر منعقد ہونے والا نوجوانوں کی شرکت کا پروگرام ابھرتے ہوئے ایتھلیٹس، طلبہ، پالیسی سازوں اور معروف کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گا۔ اس کا مقصد بھارت کے اسپورٹس ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے اور ملک کے نوجوانوں کے لیے کھیل کے شعبے میں مزید مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے خیالات کے تبادلے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

27 اگست کے اس ’یوا سنواد‘ میں کھیلوں سے متعلق پانچ بڑے ستونوں پر غور کیا جائے گا۔ ان میں سب سے اہم 2036 کے مجوزہ احمد آباد اولمپکس کے لیے سائنسی بنیادوں پر ٹیلنٹ کی شناخت ہے۔ وزیر اعظم مودی کے وژن کے تحت کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل کو زیادہ شفاف بنانے، انہیں عالمی معیار کی اسپورٹس سائنس کی سہولت فراہم کرنے اور غیر ملکی کوچنگ کے مواقع دینے پر زور دیا جائے گا۔

مرکزی کابینہ نے 27-2026 سے 31-2030 تک کی مدت کے لیے نئی ’کھیلو انڈیا‘ اسکیم کی منظوری دے دی ہے۔

کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز 2026 کے پہلے ایڈیشن کا اختتام ہو گیا۔ اس مقابلے میں 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 3,800 کھلاڑیوں نے 9 کھیلوں میں حصہ لیا۔ کرناٹک نے سب سے زیادہ 23 گولڈ میڈل جیتے، جبکہ اڈیشہ نے مجموعی طور پر سب سے زیادہ 57 میڈل اپنے نام کیے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمونے 1928 میں قبائلی برادری کے کھلاڑیوں کے کردار کا بھی ذکر کیا، جب بھارت نے ہاکی میں اپنا پہلا اولمپک طلائی تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی میں قبائلی کھلاڑیوں کا نمایاں کردار تھا۔

کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز 25 مارچ سے 3 اپریل تک منعقد ہو رہے ہیں، جن میں 30 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے حصہ لے رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں تیراندازی، ایتھلیٹکس، فٹبال، ہاکی، تیراکی، ویٹ لفٹنگ اور کشتی جیسے کھیل شامل ہیں، جبکہ مل کھمبھ اور کبڈی کو نمائشی کھیل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی سکریٹری نُژہت گل کے مطابق اس سال گل مرگ میں معیاری برفباری ہونے کی وجہ سے مقابلوں کے کامیاب انعقاد کی بھرپور امید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اس ایونٹ کی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے۔

’’من کی بات‘‘ کے 122 ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کھیلو انڈیا گیمز کے جوش و خروش اور نوجوان صلاحیتوں کی کامیابیوں کو ہم وطنوں کے ساتھ شیئر کیا۔

منڈاویہ نے کہا کہ یہ پروگرام ہندوستان کے اسپورٹس ٹیلنٹ پول کو مضبوط بنا رہا ہے اور عالمی سطح پر ملک کی بڑھتی ہوئی کامیابی میں حصہ ڈال رہا ہے۔ وزیر نے کھیلو انڈیا کے اتھلیٹس کا بریک اپ بھی دیا جنہوں نے 2022 ہانگزو ایشین گیمز اور پیرس اولمپکس کے دوران حصہ لیا اور ملک کا نام روشن کیا۔

منڈاویہ نے کہا کہ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت تعاون یافتہ کھیلوں کی سہولیات ملک کے تمام شہریوں کے لیے کھلی ہیں۔ آج تک، 2781 کھیلو انڈیا ایتھلیٹس (KIA) کو کوچنگ، سامان، طبی دیکھ بھال اور ماہانہ آؤٹ آف پاکٹ الاؤنس (OPA) فراہم کیا جاتا ہے۔