راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی پی ایل 2026 کے 67ویں مقابلے میں سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو جیت کے لیے 256 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔
ایس آر ایچ کی کارکردگی
ایس آر ایچ کی اوپننگ جوڑی ابھیشیک شرما اور ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ آغاز کیا۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے صرف 4 اوورز میں 45 رنز جوڑے۔ ٹریوس ہیڈ 16 گیندوں پر 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد ابھیشیک شرما نے ایشان کشن کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 52 رنز کی شراکت قائم کی۔ ابھیشیک نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 22 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے اور دوسری وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ تیسری وکٹ کے لیے ایشان کشن اور ہینرک کلاسن نے 113 رنز کی دھماکہ خیز شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 16.2 اوورز میں 210 رنز تک پہنچا دیا۔ کلاسن 24 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ایشان کشن کی شاندار اننگز
ایشان کشن نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 46 گیندوں پر 79 رنز اسکور کیے جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ وہ اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ نیتیش کمار ریڈی نے اختتامی اوورز میں تیز کھیل پیش کیا اور 12 گیندوں پر 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس طرح ایس آر ایچ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور بنایا۔دوسری جانب آر سی بی کے دونوں مرکزی فاسٹ بولرز بھونیشور کمار اور جوش ہیزل ووڈ مہنگے ثابت ہوئے۔ بھونیشور نے 4 اوورز میں 51 رنز دیے جبکہ ہیزل ووڈ نے 4 اوورز میں 55 رنز خرچ کیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ رسکھ سلام ڈار نے 4 اوورز میں 52 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سُیَش شرما اور کُرُنل پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


