MI vs RCB, IPL 2023, Suryakumar Yadav: ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں منگل کو آئی پی ایل 2023 کا 54واں مقابلہ کھیلا گیا۔ ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان کھیلے گئے اس میچ میں ممبئی انڈینس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ لیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آرسی بی نے 20 اوور میں 66 وکٹ گنواکر 199 رن بنائے۔ کپتان فاف ڈوپلیسی اورگلین میکسویل کے درمیان تیسرے وکٹ کے لئے شاندار شراکت ہوئی۔ جواب میں ممبئی نے 16.3 اوور میں 4 وکٹ گنواکر 200 رن بنائے اور 6 وکٹ سے اس مقابلے کو جیت لیا۔
ممبئی انڈینس کی شاندار شروعات
بنگلورو کی طرف سے ملے 200 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ممبئی انڈینس کی شروعات شاندار رہی۔ ایشان کشن نے آتے ہی بڑے شاٹ لگانا شروع کئے۔ وہیں دوسرے اینڈ پر روہت شرما خاموش رہے۔ پانچویں اوور کی چوتھی گیند پرایشان کشن 21 گیندوں پر 42 رن بناکرکیچ آؤٹ ہوئے۔ اسی اوور کی آخری گیند پر وانندو ہسرنگا نے روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ حالانکہ روہت شرما اس فیصلے سے ناخوش نظرآئے۔ ممبئی کے کپتان نے 8 گیندوں پر 7 رن بنائے۔ اس دوران انہوں نے ایک چوکا بھی لگایا۔
DO🅼︎🅸︎NATION at Wankhede 🏟️💪💙#OneFamily #MIvRCB #MumbaiMeriJaan #MumbaiIndians #IPL2023 pic.twitter.com/xCCgIgzcGn
— Mumbai Indians (@mipaltan) May 9, 2023
سوریہ کمار یادو کی طوفانی اننگ
16 ویں اوورکی چوتھی گیند پر ممبئی انڈینس کو تیسرا جھٹکا لگا۔ طوفانی بلے بازی کر رہے سوریہ کمار یادو 35 گیندوں پر 83 رنوں کی اننگ کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اپنی اس اننگ میں اسکائی نے 7 چوکے اور6 شاندارچھکے لگائے۔ وجے کمار ویشاک نے آرسی بی کو اہم کامیابی دلائی۔ اگلی ہی گیند پر ٹم ڈیوڈ بھی میکسویل کو کیچ تھما بیٹھے۔ ان کا کھاتہ تک نہیں کھلا۔ نیہال وڈھیرا 34 گیندوں پر 52 رن اورکیمرون گرین 2 گیندوں پر 2 رن بناکرناٹ آؤٹ رہے۔
وراٹ کوہلی نے بنایا ایک رن
اس سے پہلے ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرنے اتری آرسی بی کی شروعات خراب رہی۔ پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر جیسن بیہرین ڈارف نے وراٹ کوہلی کو ایشان کشن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ انفارم وراٹ کوہلی 4 گیندوں پر صرف ایک رن ہی بناسکے۔ اس کے بعد تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے انوج راوت بھی ناکام رہے۔ تیسرے اوور کی دوسری گیند پر بیہرن ڈارف نے انہیں کیمرون گرین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ راوت نے 4 گیندوں پر 6 رن بنائے۔ فاف ڈوپلیس اور گلین میکسویل کے درمیان تیسرے وکٹ کے لئے 120 رنوں کی شراکت ہوئی۔
-بھارت ایکسپریس