Bharat Express DD Free Dish

BCCI Central Contract: کسی کھلاڑی کو 7 کروڑ تنخواہ نہیں دے گی بی سی سی آئی؟ وراٹ کوہلی-روہت شرما کو 4 کروڑ کم ملیں گے

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سینٹرل کانٹریکٹ میں بڑی تبدیلی کرسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹیم انڈیا کے سینٹرل کانٹریکٹ سے اے پلس کیٹیگری غائب ہونے والی ہے۔ وراٹ کوہلی-روہت شرما اور جسپریت بمراہ جیسے کھلاڑیوں کی تنخواہ کم کی جائے گی۔

Team India Central Contract: دنیا کے سب سے امیرکرکٹ بورڈ بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سینٹرل کانٹریکٹ میں بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بی سی سی آئی سینٹرل کانٹریکٹ سے اے پلس گریڈ کو ہٹانے والی ہے۔ اے پلس گریڈ میں روہت شرما، وراٹ کوہلی، جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجہ جیسے کھلاڑی ہیں اوران چاروں کوبڑی تنخواہ کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے گریڈ اے پلس کانٹریکٹ کے تحت کھلاڑیوں کوسالانہ  7 کروڑروپئے ملتے ہیں، لیکن اب یہ گریڈ ہی نہیں ہوگا۔ اب بی سی سی آئی صرف تین ہی کیٹیگری کو رکھے گی، جس میں اے، بی اورسی گریڈ شامل ہوں گے۔

روہت شرما- کوہلی کی سیلری ہوگی کم

رپورٹس کے مطابق، روہت شرما اوروراٹ کوہلی کی تنخواہ میں بڑی گراوٹ ہونے والی ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کوبی گریڈ میں شفٹ کیا جائے گا۔ فی الحال بی گریڈ کے کھلاڑیوں کوتین کروڑ روپئے سالانہ ملتے ہیں۔ مطلب اب وراٹ کوہلی-روہت شرما کو7 کروڑروپئے کی بجائے تین کروڑروپئے ملیں گے۔ جڈیجہ کوبھی بی گریڈ میں شفٹ کیا جاسکتا ہے۔ وہیں جسپریت بمراہ اے گریڈ میں شفٹ ہوسکتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا بی سی سی آئی اے گریڈ کے کھلاڑیوں کواب بھی پانچ کروڑروپئے کی تنخواہ دے گی؟ اگرایسا ہوا توجسپریت بمراہ کوبھی دوکروڑ روپئے کا نقصان ہونا طے ہے۔

کس کھلاڑی کے پاس ہے کون سا کانٹریکٹ

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کل 34 کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹ دیا ہوا ہے، جس میں سے 19 کھلاڑیوں کے پاس سی گریڈ کانٹریکٹ ہے۔ بی گریڈ میں فی الحال کل پانچ کھلاڑی ہیں۔ 6 کھلاڑیوں کو گریڈ اے میں رکھا گیا ہے۔ اے پلس گریڈ میں چارکھلاڑی ہیں۔

اے پلس گریڈ- روہت شرما، وراٹ کوہلی، جسپریت بمراہ، رویندر جڈیجہ۔

اے گریڈ- محمد سراج، کے ایل راہل، شبھمن گل، ہاردک پانڈیا، محمد شمی اور رشبھ پنت۔

بی گریڈ- سوریہ کماریادو، کلدیپ یادو، اکشرپٹیل، یشسوی جیسوال اورشرے یس ایئر۔

سی گریڈ– رنکوسنگھ، تلک ورما، ریتو راج گائیکواڑ، شیوم دوبے، روی بشنوئی، واشنگٹن سندر، مکیش کمار، سنجو سیمسن، ارش دیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، رجت پاٹیدار، دھرو جریل، سرفراز خان، نتیش کمارریڈی، ایشان کشن، ابھیشیک شرما، آکاش دیپ، ورن چکرورتی، ہرشت رانا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read