Bharat Express

IPL 2024 Auction: سمیر رضوی کے لیے 8.40 کروڑ کی لگی بولی، بیمار والد کے چہرے پر آئی خوشی، جانیں کس ٹیم نے انہیں خریدا

تنقیب نے میرٹھ سے پی ٹی آئی کو بتایا، ’’ہمیں امید تھی کہ سمیر کو نیلامی میں کوئی ٹیم منتخب کرے گی۔ لیکن ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اتنی بڑی رقم ملے گی یا چنئی سپر کنگز اس کے لیے بولی لگائے گی۔

سمیر رضوی کے لیے 8.40 کروڑ کی لگی بولی

نئی دہلی: سمیر رضوی اور ان کے چچا تنقیب اختر اس وقت اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے جب منگل کے روز آئی پی ایل نیلامی میں نوجوان کھلاڑی کے لیے چنئی سپر کنگز، گجرات ٹائٹنز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان بولی کی جنگ دیکھنے میں آئی اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ بلے باز کو آخر کار چنئی سپر کنگز نے 8.40 کروڑ روپے کی بولی لگا کر خرید لیا۔ یہ نیا موڑ رضوی کی فیملی کے لیے بڑی جدوجہد کے بعد آیا ہے کیونکہ ان کے والد حسین خرابی صحت کی وجہ سے کام کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ جسمانی طور پر بہت کمزور ہو چکے حسین کو اپنے بیٹے پر فخر ہے۔ انہیں امید ہے کہ ان کا بیٹا اب ان کے لیے بہترین طبی علاج کا خرچ برداشت کر سکے گا۔

تنقیب نے میرٹھ سے پی ٹی آئی کو بتایا، ’’ہمیں امید تھی کہ سمیر کو نیلامی میں کوئی ٹیم منتخب کرے گی۔ لیکن ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اتنی بڑی رقم ملے گی یا چنئی سپر کنگز اس کے لیے بولی لگائے گی۔ انہوں نے کہا، “سمیر کے بہت سے عزائم ہیں۔ اچھا گھر، باپ کا مناسب علاج اور ایسی بہت سی چیزیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ان سب کو پورا کرے۔ سمیر پرجوش ہے کہ آخرکار وہ (مہندر سنگھ) دھونی کو قریب سے مل سکے گا۔ دھونی ان کے آئیڈیل کھلاڑی ہیں۔

رضوی نے بھی سپر کنگز کے لیے کھیلنے کے موقع کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ جب نیلامی میں ان کا نام آیا تو وہ نروس تھے۔ انہوں نے جیو سنیما کو بتایا، “میں نے دیکھا کہ مجھ سے پہلے چار پانچ کھلاڑیوں کے لیے بولی نہیں ملی تھی۔ میں اس وقت بے چین تھا۔ لیکن وہ (دھونی) ہمیشہ سے میرے آئیڈیل رہے ہیں۔ میں بہت پرجوش ہوں، پھر بھی ان سے ملنے کے امکان سے گھبرا رہا ہوں۔ میں نے انہیں کبھی سامنے سے نہیں دیکھا ہے۔”

بتا دیں کہ رضوی ڈومیسٹک کرکٹ سرکٹ میں چھکے مارنے کی صلاحیت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اتر پردیش T20 لیگ اور انڈر 23 ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی نے انہیں سپر کنگز کا معاہدہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ رضوی نے یوپی ٹی 20 لیگ کے دوران کانپور سپر اسٹارز کے لیے کھیلتے ہوئے نو میچوں میں 455 رنز بنائے جس میں 47 گیندوں پر ٹورنامنٹ کی تیز ترین سنچری بھی شامل ہے۔ رضوی نے اس فارم کو ریاستی انڈر 23 ٹورنامنٹ میں جاری رکھا جہاں انہوں نے سات میچوں میں 454 رنز بنائے۔ اس عرصے کے دوران اس نوجوان بلے باز نے ان ٹورنامنٹس میں 16 میچوں میں 72 چھکے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل نیلامی میں جھارکھنڈ کے تین کھلاڑیوں کا ہوا سلیکشن، جانیں کس ٹیم نے لگائی ان پر بولی

تنقیب نے کہا، “یہ اس کا فطری کھیل ہے۔” وہ ایک ایسا بلے باز ہے جو چھوٹی عمر سے ہی بڑے شاٹس مارتا ہے۔ انہوں نے نتیش رانا اور رنکو سنگھ جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کی ہے اور کھیلا ہے (یو پی ٹی 20 لیگ میں) اور انہوں نے اسے اپنا فطری کھیل کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read