Bharat Express

PM Modi flags off Kerala’s first Vande Bharat train: پی ایم مودی نے کیرالہ کی پہلی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی، ترواننت پورم میں روڈ شو کیا

وندے بھارت ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی نے ترواننت پورم میں ڈیجیٹل سائنس پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے ترواننت پورم میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔

پی ایم مودی نے کیرالہ کی پہلی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی، ترواننت پورم میں روڈ شو کیا

PM Modi flags off Kerala’s first Vande Bharat train: وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر کیرالہ آئے ہوئے ہیں۔انہوں نے   اس دوران منگل (25 اپریل) کو صبح 11:10 بجے ترواننت پورم سینٹرل اسٹیشن سے ترواننت پورم اور کاسرگوڈ کے درمیان ریاست کی پہلی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے مطابق، یہ ٹرین 11 اضلاع میں چلے گی۔ ان میں ترواننت پورم، کولم، کوٹائم، ایرناکولم، تھریسور، پالکاڈ، پٹھانمتھیٹا، ملاپورم، کوزی کوڈ، کنور اور کاسرگوڈ شامل ہیں۔

ترواننت پورم میں روڈ شو کیا گیا

پی ایم مودی آج صبح ہی ترواننت پورم پہنچے تھے۔ یہاں وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہاں پہنچ کر انہوں نے روڈ شو کر کے لوگوں کا  شرکریہ  بھی ادا کیا۔ اس کے بعد وہ سینٹرل ریلوے اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگئے۔

وندے بھارت ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی نے ترواننت پورم میں ڈیجیٹل سائنس پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے ترواننت پورم میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔

پی ایم مودی نے بچوں سے بات چیت کی

ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم 1 سے وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھانے سے پہلے پی ایم مودی نے ٹرین کے ایک ڈبے کے اندر اسکولی بچوں کے ایک گروپ سے بات چیت بھی کی۔ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان، وزیر اعلیٰ پنارائی وجین اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور بھی وزیر اعظم کے ساتھ موجود تھے۔ اس دوران بچوں نے مودی کو وندے بھارت ٹرین کی اپنی پینٹنگز اور خاکے دکھائے۔

پی ایم کو ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاتے دیکھ کر دوسری طرف کے پلیٹ فارم پر بھی سینکڑوں لوگ جمع ہو گئے۔ وندے بھارت ایکسپریس ریاستی دارالحکومت کو کیرالہ کے شمالی ترین ضلع کاسرگوڈ سے جوڑے گی۔ پی ایم مودی کے دورے کے لیے ریاست میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read