Bharat Express DD Free Dish

Ashwini Vaishnaw

ریلوے کو جدید بنانے اور آئی ٹی کے شعبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے لیے آپ کی انتھک کوششیں وزیر اعظم نریندر مودی کے بغیر رکاوٹ نقل و حمل اور ڈیجیٹل انڈیا کے خواب کو نئی سمت دے رہی ہیں۔ اللہ آپ کو طویل، صحت مند اور کامیاب زندگی عطا فرمائے۔"اشونی ویشنو 2019 سے نریندر مودی حکومت میں مرکزی وزیر کی حیثیت  خدمات انجاسےم دے رہے ہیں

اس موقع پر وزیر اعظم نے عوام، ریلوے کے شائقین اور وہاں موجود طلبہ کا ہاتھ ہلا کر خیرمقدم کیا، جب کہ دوسرے پلیٹ فارم پر بھی ہزاروں افراد اس تاریخی لمحے کے گواہ بنے۔ہائیڈروجن ٹرین کی پہلے سفر کا اعزاز مقامی اسکولوں کے طلبہ کو حاصل ہوا۔

مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی مکمل طور پر ہندوستان میں تیار کی گئی ہے اور اس کے تمام باضابطہ حقوقِ دانش (انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس) بھارت کے پاس ہیں۔ ان کے مطابق مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور اسے دیگر ممالک کو برآمد کرنے کے امکانات بھی موجود ہیں،

مسافروں کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ویب سائٹ متعدد بھارتی زبانوں میں دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ معذور افراد، طلبہ اور مریضوں کے لیے خصوصی بکنگ سہولیات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کر دیا گیا ہے، تاکہ انہیں مختلف مراحل سے نہ گزرنا پڑے۔

ماہرین کے مطابق، میڈیا اور اشتہارات کے شعبے میں پرسون جوشی کی گہری سمجھ اور تجربہ پرپرسار بھارتی جیسے قومی نشریاتی ادارے کے لیے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔ ان کی قیادت میں ادارے کو نئی سمت اور تخلیقی توانائی ملنے کی توقع کی جا رہی ہے،

اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے اب تک تقریباً 55 ہزار کلومیٹر ریلوے ٹریک کی تجدید کی جا چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 80 ہزار کلومیٹر سے زائد مضبوط 60 کلوگرام ریل بھی بچھائی گئی ہے، جو بھاری وزن اور تیز رفتار ٹرینوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان اقدامات سے جدید اور تیز رفتار ٹرینوں، خصوصاً وندے بھارت ایکسپریس جیسی خدمات کو فروغ ملا ہے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ہندوستانی ریلوے کے پورے نظام میں بنیادی تبدیلیاں آئی ہیں اور ان کے مثبت نتائج اب واضح طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران واضح پالیسی، جدید ٹیکنالوجی اور مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے ریلوے کے حفاظتی نظام کو مضبوط بنایا گیا ہے۔

ریلوے نے مسافروں کو یہ سہولت بھی دی ہے کہ وہ ٹرین کے مقررہ وقت سے 30 منٹ پہلے تک اپنا بورڈنگ اسٹیشن تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس سے خاص طور پر بڑے شہروں کے مسافروں کو فائدہ ہوگا، جہاں ایک سے زیادہ ریلوے اسٹیشن موجود ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز قومی دارالحکومت میں واقع بھارت منڈپم میں انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا بھر سے 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں، 20 سے زیادہ سربراہانِ مملکت اور 500 سے زائد اے آئی ماہرین نے شرکت کی، جس سے اسے عالمی سطح پر ایک تاریخی اجتماع قرار دیا جا رہا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے میدان میں عالمی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026‘ کا باقاعدہ آغاز پیر کے روز نئی دہلی میں ہوگیا۔ پانچ روزہ اس عالمی کانفرنس میں پہلے ہی دن 20 سے زائد سربراہان مملکت اور حکومت، 60 وزراء و نائب وزراء اور 500 سے زیادہ عالمی اے آئی ماہرین نے شرکت کی، جس سے اس سمٹ کی عالمی اہمیت واضح ہوگئی ہے۔