PM Modi Inaugurate AI Impact Summit 2026: وزیر اعظم مودی نے انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کا کیا افتتاح، عالمی لیڈروں کی شرکت، ٹیکنالوجی کو عوام تک پہنچانے پر زور
وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز قومی دارالحکومت میں واقع بھارت منڈپم میں انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا بھر سے 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں، 20 سے زیادہ سربراہانِ مملکت اور 500 سے زائد اے آئی ماہرین نے شرکت کی، جس سے اسے عالمی سطح پر ایک تاریخی اجتماع قرار دیا جا رہا ہے۔
India AI Impact Expo 2026: پہلے دن 20 سے زائد سربراہان مملکت، 60 وزراء اور 500 عالمی اے آئی ماہرین کی شرکت، ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026‘ کا نئی دہلی میں آغاز
مصنوعی ذہانت کے میدان میں عالمی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026‘ کا باقاعدہ آغاز پیر کے روز نئی دہلی میں ہوگیا۔ پانچ روزہ اس عالمی کانفرنس میں پہلے ہی دن 20 سے زائد سربراہان مملکت اور حکومت، 60 وزراء و نائب وزراء اور 500 سے زیادہ عالمی اے آئی ماہرین نے شرکت کی، جس سے اس سمٹ کی عالمی اہمیت واضح ہوگئی ہے۔
PM Modi flags off Vande Bharat sleeper train: ملک کو پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین کی سوغات، وزیراعظم مودی نے دکھائی ہری جھنڈی
مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرین میں جدید سسپنشن سسٹم، خودکار دروازے اور بہتر برتھ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ سفر کے دوران مسافروں کو علاقائی پکوانوں کا ذائقہ ملے گا، جن میں بنگالی اور آسامیہ کھانے شامل ہوں گے۔ یہ ٹرین ہفتے میں چھ دن چلائی جائے گی۔
Electronics and IT Minister Ashwini Vaishnaw: بھارت پورے الیکٹرانکس ایکو سسٹم میں بنے گا بڑا کھلاڑی، 11 سال میں پیداوار چھ گنا بڑھی: اشونی ویشنو
مرکزی وزیر برائے الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے پیر کو کہا کہ بھارت آنے والے برسوں میں پورے الیکٹرانکس ایکو سسٹم میں ایک بڑے عالمی کھلاڑی کے طور پر ابھرے گا۔ اس ایکو سسٹم میں ڈیزائن، مینوفیکچرنگ، آپریٹنگ سسٹم، ایپلیکیشنز، مٹیریل اور جدید آلات شامل ہیں۔
Make in India programme: اشونی ویشنو نے راہل گاندھی کے بیان کو بنیاد بنا کر مودی حکومت کی کامیابی گنوائی، ’میک اِن انڈیا‘ پروگرام کی تعریف
حکومت کا دعویٰ ہے کہ ’میک ان انڈیا‘ کے تحت بھارت نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے بلکہ عالمی مینوفیکچرنگ میں ایک قابلِ اعتماد متبادل کے طور پر ابھر رہا ہے۔ فاکس کون جیسے منصوبوں کو اسی حکمتِ عملی کا عملی نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
Minister Of Electronics and Information Technology Ashwini Vaishnaw: الیکٹرانکس شعبے کی ترقی سے خواتین کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوئے: اشونی ویشنَو
بھارت کے الیکٹرانکس شعبے میں تیزی سے ہو رہی ترقی نے خواتین کے لیے بڑے پیمانے پر روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ مرکزی وزیر برائے الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنَو نے پیر کے روز کہا کہ یہ شعبہ خاص طور پر خواتین کے لیے بلیو کالر ملازمتوں کا ایک مضبوط ذریعہ بن کر ابھرا ہے۔
Rail Kaushal Vikas Yojana Training Centers: ریل کوشل وکاس یوجنا: اشونی ویشنو نے لوک سبھا میں بتایا- ملک میں سب سے زیادہ 14 اتر پردیش میں ٹریننگ سینٹر، 5862 نوجوانوں کو ملا فائدہ
ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے لوک سبھا کو آگاہ کیا کہ ریل کوشل وکاس یوجنا کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کو مفت تکنیکی ٹریننگ فراہم کی جا رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اتر پردیش میں سب سے زیادہ 14 ٹریننگ سینٹر قائم ہیں اور اب تک ریاست کے 5,862 نوجوان اس منصوبے سے مستفید ہو چکے ہیں۔
Railways Minister Ashwini Vaishnaw: گزشتہ 11 سالوں میں ٹرین حادثات میں 93 فیصد کمی، ریلوے کے حفاظتی بجٹ میں تین گنا اضافہ
ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں بتایا کہ ملک میں ٹرین حادثات کی تعداد میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران تاریخی کمی درج کی گئی ہے۔ وزیر کے مطابق مالی سال 2025-26 میں صرف 11 ٹرین حادثے رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ کمی تقریباً 93 فیصد ہے، جو ریلوے کی سکیورٹی اصلاحات کی بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔
Indian Railways Massive Safety Drive : ریلوے کی بڑی حفاظتی مہم: سال 2022 سے اکتوبر 2025 تک 8 ہزار سے زائد ریلوے پلوں کی مرمت ہوئی: اشوِنی ویشنو
ریلوے کی سلامتی اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت وزارتِ ریلوے نے بتایا کہ سال 2022 سے اکتوبر 2025 تک مجموعی طور پر 8,039 ریلوے پلوں کی مرمت، بحالی، مضبوطی یا دوبارہ تعمیر انجام دی گئی ہے۔ یہ تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ ریلوے ملک بھر میں اپنے نیٹ ورک کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے مسلسل بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے۔
Over 1.2 lakh railways vacancies under recruitment for 2024–2025-Government: ریلوے میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد آسامیاں، بھرتی کا عمل 2024–2025 میں جاری: حکومت
وزارت نے بتایا کہ پورا امتحانی عمل مکمل شفافیت کے ساتھ منعقد ہوا اور کہیں بھی پیپر لیک یا بدعنوانی کا واقعہ سامنے نہیں آیا، جو اس بڑے امتحانی ڈھانچے کے لحاظ سے قابلِ ذکر کامیابی ہے۔2004–2014 کے درمیان 4.11 لاکھ بھرتیاں ہوئیں، جبکہ 2014–2025 کے دوران یہ تعداد بڑھ کر 5.08 لاکھ ہو گئی۔





