Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

جیسے ہی وزیر اعلیٰ کا قافلہ بلاک آفس سے نکلنے ہی والا تھا کہ وہاں بنایا گیا استقبالیہ گیٹ گر گیا۔ اس کے بعد قافلہ کچھ دیر کے لیے رک گیا۔ سیکیورٹی اہلکار اور کچھ لوگ جلدی سے بھاگے اور گیٹ کو اوپر کیا۔پھر راستہ صاف ہوا تب جاکر نتیش کمار کا قافلہ وہاں سے روانہ ہوا۔

دارالحکومت امپھال میں ڈرون حملوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین مارچ کرتے ہوئے راج بھون اور سی ایم کی رہائش گاہ پہنچے۔ مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس اور سیکورٹی فورسز کو کافی مشقت کرنی پڑی۔ اس دوران آنسو گیس کے کئی گولے بھی چھوڑے گئے۔

ہریانہ اسمبلی الیکشن کے لئے عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے اتحاد سے متعلق بڑی خبرسامنے آرہی ہے، جہاں عام آدمی پارٹی کے لیڈراورراجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ ان کی ہریانہ میں پوری تیاری ہے اورپرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ 12 ستمبرہے۔ ہمارے پاس کم وقت ہے، ہائی کمان کے فیصلے کا انتظارہے، جس کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی۔

چمولی کے ضلع مجسٹریٹ سندیپ تیواری بھی نو روزہ رام کتھا کے پانچویں دن پہنچے اور رام کتھا سنی۔ رام کتھا کے بعد، ڈی ایم سندیپ تیواری سے کچھ مندر اور جیوترمٹھ، جوشی مٹھ میں کھلے عام فروخت ہو رہے گوشت اور شراب کی دکانوں کو ہمیشہ کے لئے بند کروانے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

کولکاتا کے ٹرینی ڈاکٹرسے آبروریزی اورقتل معاملے پرآج سپریم کورٹ میں سماعت ہو رہی ہے۔ گزشتہ سماعت میں عدالت نے ریاستی حکومت اورسی بی آئی سے جواب طلب کیا تھا۔ 

دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ان کے پاس سے دو اے کے 47 رائفلیں اور ایک پستول برآمد ہوا ہے۔مزید  دہشت گردوں کی تلاش میں چھاپے جاری ہیں۔ اس سے قبل 30 اگست کو بھی فوج نے دہشت گردوں کی ایک خطرناک سازش کو ناکام بنایا تھا۔

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھ کر مجرموں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے این ایم سی ایچ اسپتال بھیج دیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کوچ میں سی آئی ایس ایف کے دو سپاہی موجود تھے۔ یہ واقعہ سامنے سے آنے والی دوسری کوچ میں یعنی لیڈیز کوچ کے بعد پیش آیا۔ وقت صبح سات بجے کے قریب تھا۔ ایسے واقعات اب میٹرو کا روز کا حصہ ہیں۔

اکھلیش یادو نے کہا، 'جن کے دور میں آئی پی ایس افسران مہینوں سے مفرور تھے۔ روزانہ 15 لاکھ روپے کمانے والے تھانوں کے بارے میں بحث ہونی چاہیے۔ بی جے پی کے ارکان خود پولیس کو اغوا کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گاؤں کے کچھ لوگ بارش سے بچنے کے لیے درخت کے نیچے بیٹھے تھے۔ اس دوران اچانک آسمانی بجلی گر گئی جس سے 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔