Urdu Conclave 2026

Jabalpur: 2 coaches of goods train filled with LPG derailed: جبل پور: ایل پی جی سے بھری مال بردار ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتریں، امدادی کام جاری

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایل پی جی سے بھری مال بردار ٹرین کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ یہ معاملہ شاہ پورہ بھٹونی میں واقع بھارت پٹرولیم ڈپو کا ہے۔

جبل پور: ایل پی جی سے بھری مال بردار ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتریں

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایل پی جی سے بھری مال بردار ٹرین کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ یہ معاملہ شاہ پورہ بھٹونی میں واقع بھارت پٹرولیم ڈپو کا ہے۔ ریلوے کی امدادی گاڑی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔ امدادی کام جاری ہے۔

وہیں سائڈنگ کے مالک کی طرف سے جاری کردہ فٹنس سرٹیفکیٹسی پی آر او ویسٹ سنٹرل ریلوے کے مطابق| مال بردار ٹرین کے ایل پی جی ریک کی دو بوگیاں کل رات اس وقت پٹڑی سے اتر گئیں جب اسے اتارنے کے لیے رکھا گیا تھا۔ مین لائن ٹرین کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی۔ مین لائن پر ٹرین کی آمدورفت معمول پر ہے۔ بحالی کا کام سائڈنگ حکام کی موجودگی میں طلوع آفتاب کے بعد شروع ہو گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read