Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

گریپ-2 کے تحت دہلی-این سی آر میں ڈیزل جنریٹر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ یہ حکم قومی دارالحکومت کے اسپتالوں، ریل اور میٹرو خدمات پر لاگو نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ سڑکوں کی صفائی پر بھی زور دیا جائے گا۔

این سی پی کے بانی شرد پوار کے سابق قریبی ساتھی نواب ملک منی لانڈرنگ کیس میں ملزم ہیں اور فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔ اجیت پوار نے حال ہی میں ثنا ملک کو ترجمان مقرر کیا تھا۔ وہ انوشکتی نگر اسمبلی میں مسلسل سرگرم نظر آئیں۔

مہاراشٹر کے سابق وزیر راج کمار بدولے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ اجیت پوار، پرفل پٹیل اور سنیل ٹٹکرے نے این سی پی میں ان کا استقبال کیا۔ اسمبلی انتخابات میں انہیں ٹکٹ ملنا یقینی سمجھا جا رہا ہے

بی جے پی ہائی کمان سے ملاقات کرکے یوپی کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ یوپی کا پورا بی جے پی کور گروپ آج شام دہلی میں بیٹھے گا اور بی جے پی ہائی کمان سے بھی ملاقات کرے گا۔

یہ دھماکہ جبل پور کی فیکٹری میں اس وقت ہوا جب بم بھرنے کا کام جاری تھا۔ فی الحال فیکٹری انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے اور زخمیوں کو جلد از جلد اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر احمد امتیاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کی سرزمین پرمختلف علاقوں سے لوگ آتے رہیں اوراپنی تہذیبی روایت سے یہاں کے لوگوں متعارف کرتے رہے، اس کے ساتھ ساتھ یہاں کے باشندوں نے بھی دوسری قوموں پراپنی تہذیب کے اثرات پیدا کئے۔

جمعیۃ علماء ہند جدید تعلیم کوفروغ دینے کے لئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی اوایس) سے منسلک جمعیۃ اسٹڈی سینٹرچلا رہی ہے، جہاں 15 ہزار سے زائد طلبہ وطالبات کوروایتی دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید مضامین کی تعلیم بھی دی جا رہی ہے۔

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کا استقبال کیا اوریہ امید ظاہرکی کہ حتمی فیصلہ بھی مدارس کے حق میں آئے گا اورآئین کے احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کرنے والی طاقتوں کومنہ کی کھانی پڑے گی۔

ای ڈی کے مطابق یہ معاملہ دہلی وقف بورڈ کی جائیدادوں کو غیر قانونی لیز پر دینے اور ملازمین کی غیر قانونی بھرتی کے ذریعے ذاتی فائدے سے متعلق ہے۔

عدالت نے 20 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے اور اتنی ہی رقم کی ایک ضمانت پیش کرنے پر 29 اکتوبر سے 5 نومبر تک شاداب کی ضمانت منظور کی۔