ریاستی الیکشن کمشنر منوج کمار نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں ریاست کے سات میونسپل کارپوریشن کے میئر عہدے کے لئے 83 امیدوار میدان میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان سات میونسپل کارپوریشن میں کونسلر کے 581 عہدے کے لئے 3,840 امیدوار میدان میں ہیں۔
خبروں کے مطابق، ایودھیا کے ہنومت سنسکرت پاٹھ شالا ووٹنگ سینٹر کے بوتھ نمبر 200 اور بوتھ نمبر 203 پر ای وی ایم نے پھر سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ بوتھ نمبر200 پر ابھی بھی ای وی ایم مشین بند ہے۔ جبکہ ووٹنگ شروع ہوئے ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت ہوچکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ووٹنگ مراکز پر لائٹ کا بھی نظم کیا گیا ہے۔ میرٹھ کے ننگلاتاشی اور ملیانا پولنگ بوتھ پر ای وی ایم خراب ہونے کی اطلاع ہے۔ دونوں ہی مقامات پر ای وی ایم بدلنے کی قواعد جاری ہے۔ میرٹھ کے ننگلا بٹو پولنگ بوتھ کی ای وی ایم مشین بدلی گئی۔ وارڈ 62 کے پولنگ بوتھ 739 میں بھی ای وی ایم بدلی گئی۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اورحکمراں بی جے پی اوراہم اپوزیشن سماج وادی پارٹی کے سرکردہ لیڈروں نے بلدیاتی انتخابات کی مہم میں اپنی پوری طاقت لگا دی۔ انتخابی مہم منگل کی شام ختم ہوگئی تھی اور آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ 13 مئی کو نتائج آئیں گے۔
یوپی کے 38 اضلاع میں ہو رہی ہے ووٹنگ
ریاستی الیکشن کمشنرمنوج کمارنے ریاست کے میرٹھ، ہاپوڑ، گوتم بدھ نگر، غازی آباد، باغپت، بلند شہر، بریلی، بدایوں، شاہجہاں پور، پیلی بھیت، علی گڑھ، ہاتھرس، کاس گنج، ایٹہ، کانپور نگر، کانپور دیہات اور امیٹھی سمیت 38 اضلاع میں جمعرات کی صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ اترپردیش میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے اورآخری مرحلے کے تحت ریاست کے 38 اضلاع میں جمعرات کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ صبح سات بجے سے شروع ہوگئی ہے اور ووٹ شام 6 بجے تک ڈالے جائیں گے۔
#WATCH | Uttar Pradesh: People queue up outside a polling station in Mirzapur as polling gets underway for Chhanbey Assembly by-election. pic.twitter.com/fuXABI6hP8
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) May 10, 2023
آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن سے پہلے بلدیاتی الیکشن کو ریاست کے شہری رائے دہندگان کے درمیان سیاسی جماعتوں کے اندازے کی کسوٹی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ان الیکشن کے لئے تشہیر میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت برسراقتدار جماعت بی جے پی کے اہم لیڈران اور اہم اپوزیشن جماعت سماجوادی پارٹی نے پوری طاقت جھونک دی۔ انتخابی تشہیر منگل کی شام ختم ہوگئی۔ ریاست میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت گزشتہ 4 مئی کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ انتخابی نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیا جائے گا۔
-بھارت ایکسپریس