Bharat Express

Punjab Police: گولڈن ٹیمپل کے پاس بار بار کیوں ہو رہے ہیں دھماکے؟ 5 دن میں تیسری بار دھماکہ سے دہشت میں لوگ

Punjab Police News: پولیس نے کہا، سراغ کے لئے ثبوت جمع کئے جا رہے ہیں اور دھماکہ میں کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ اس سے پہلے ہوئے دھماکہ سے تقریباً 2 کلو میٹر دور گرو رام داس سرائے کے پاس دھماکہ ہوا ہے۔

گولڈن ٹیمپل کے پاس پھر دھماکہ ہوا ہے۔ (تصویر: اے این آئی)

Amritsar Blast: پنجاب کے امرتسرمیں گولڈن ٹیمپل کے پاس مسلسل گزشتہ دنوں سے کئی دھماکے ہو رہے ہیں۔ گزشتہ دن بدھ-جمعرات کی رات 12 سے 12:30 کے درمیان ایک اور دھماکہ ہوا ہے، جس کی خبرملتے ہی پولیس اورفورنسک ایکسپرٹس کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ اس سے پہلے بھی گولڈن ٹیمپل کے پاس دو دھماکے ہوچکے ہیں۔ حالانکہ ان حملوں میں زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبرنہیں ملی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، سورن مندرسے کچھ دوری پردھماکہ کی تیزآوازسنائی دینے کے بعد شری گرو رام داس جی نواس بھون کے باہرپولیس نے مشتبہ افراد کوگھیرلیا۔ پولیس کے مطابق، یہ آوازدھماکہ کا ہوسکتا ہے، حالانکہ ابھی اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ وہیں ایک پولیس افسرنے کہا، سراغ کے لئے ثبوت جمع کئے جا رہے ہیں اوردھماکہ میں کسی کے زخمی ہونے کی خبرنہیں ہے۔ اس سے پہلے ہوئے دھماکے سے تقریباً 2 کلومیٹردورشری گرورام داس سرائے کے پاس دھماکہ ہوا۔ بڑا سوال یہ ہے کہ ہائی الرٹ ہونے کے باوجود امرتسرمیں بارباریہ دھماکے کیوں ہو رہے ہیں اوراس کے پیچھے کس کی وجہ ہوسکتی ہے؟

دھماکہ کی تیز آواز سنائی دی

امرتسرکے پولیس کمشنرنونیہال سنگھ نے کہا، ”ہم جانچ کر رہے ہیں، یہاں پرایک دھماکے جیسی بھاری آوازسنائی دی ہے۔ امکان ہے کہ یہ ایک اوردھماکہ ہوسکتا ہے، لیکن ابھی اس کی جانچ کی جارہی ہے اوراس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ ہمیں عمارت کے پیچھے کچھ ٹکڑے ملے ہیں، لیکن اندھیرا ہونے کے سبب ہم پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا یہ ٹکڑے دھماکہ سے جڑے ہوئے ہیں۔“

کب کب ہوئے دھماکے؟

امرتسرمیں سورن مندرکے پاس 5 دن میں بم دھماکہ کا یہ تیسرا حادثہ ہے۔ سب سے پہلے 6 مئی کو سورن مندرکی طرف جانے والی ہیریٹیج اسٹریٹ پردھماکہ کیا گیا۔ پھر 8 مئی کو بھی اسی جگہ ایک اور دھماکہ ہوا، جس میں ایک شخص کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اب گزشتہ رات ہوئے دھماکہ کے بعد سے اس کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ وہیں پھراب ایک اوردھماکہ دیکھنے کو ملا ہے۔