Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

قومی کانفرنس میں ہندوستان میں اقلیتوں کی تعلیم، شمولیت اورانہیں بااختیار بنانے پرتوجہ دی گئی۔ اس تقریب نے کلیدی پالیسی سازوں، ماہرین اورشراکت داروں  کا مشاہدہ کیا، جنہوں نے اقلیتی برادریوں کے لئے مساوی مواقع اوربہبود کویقینی بنانے کے لئے حکمت عملیوں پرغورکیا۔

عیدالفطر2025 سے پہلے بی جے پی نے 32 لاکھ مسلمانوں کو خاص تحفہ دینے کی شروعات کی ہے۔ اس کا نام 'سوغات مودی' کٹ ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کٹ میں کیا کیا سامان ہے؟

دہلی میں بی جے پی رکن اسمبلی کرنیل سنگھ نے دہلی پولیس کمشنر کو خط لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے عوامی مقامات پر نماز ادا کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مندروں اورگرودواروں کے آس پاس گوشت کی کھلے عام فروخت پرپابندی لگائی جائے۔

اترپردیش کی میرٹھ پولیس نے عید سے متعلق فرمان جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطرکی نمازسڑکوں پرادا نہیں کی جائے گی۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور ان کے پاسپورٹ بھی منسوخ کردیئے جائیں گے۔

جسٹس یشونت ورما کی رہائش گاہ پر 14 مارچ کولگی آگ میں بڑی مقدارمیں نقدی جلنے کی خبرسامنےآئی تھی۔ حالانکہ جسٹس ورما نے اسٹورروم میں نقدی رکھنے سے انکارکیا ہے۔ اس معاملے میں دہلی پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا ہے اوراسٹورروم کو سیل کرنے کی کارروائی کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی نے ایک انٹرویومیں کہا کہ 100 ہندوخاندانوں کے درمیان ایک مسلم فیملی محفوظ ہے۔ انہیں اپنے سبھی مذہبی کاموں پرعمل کرنے کی آزادی ہے، لیکن کیا 100 مسلم فیملی کے درمیان 50 ہندو محفوظ رہ سکتے ہیں۔ 

ایس ڈی ایم وندنا مشرا نے کہا کہ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تہواروں کے دوران عید اور نوراتری کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ منائیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کی نماز چبوترے یا سڑک پر ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے الزام لگاتے ہوئے یہ کہا ہے کہ جب بھی وہ لوک سبھا میں کچھ بولنے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں توان کوبولنے نہیں دیا جاتا۔

قابل ذکر ہے کہ محمد شامی کا گاؤں امروہہ کا سہس پور علی نگر ہے۔ محمد شامی کی بھابھی نور صبا اس وقت گاؤں کی سربراہ(گرام پردھان) ہیں۔ اب اس فراڈ کے انکشاف کے بعد ان پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ڈی ایم نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

بی جے پی کے تین اراکین اسمبلی نے اپنی ہی پارٹی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ ایم ایل اے راجا سنگھ نے گزشتہ حکومت میں سازش کا الزام لگایا،  چنتامنی نے اجین سمہاستھا میں زمین کے حصول پرسوالات اٹھائے اور گرجرنے کلش یاترا پرپابندی کوچیلنج کیا۔