Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

عدالت عظمیٰ نے نے متاثرین کو راحت دیتے ہوئے گھروں کو پھر سے بنانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ سال 2021 میں وکیل ذوالفقار حیدر، پروفیسر علی احمد اور دیگر دو بیواؤں کے گھروں کو بلڈوزر سے توڑ دیا گیا تھا۔

کامیڈین کنال کامرا نے شیوسینا لیڈرایکناتھ شندے کا مذاق بنانے سے متعلق تنازع پرایک طویل پوسٹ لکھ کراپنے خیالات کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے توڑ پھوڑ کرنے والے ہجوم کے لئے اوردھمکیاں دینے والوں کے لئے ایک پیغام دیا ہے۔

امانت اللہ خان نے کہا کہ سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیوسوسائٹی اسلامی بینک کاری نظام کی طرف سے ایک بہترقدم ہے اورملک میں اس کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید نظام اورمعاشرے میں قانون کی بالادستی کے باوجود استحصالی مہاجنی نظام آج بھی قائم ہے اورچھوٹے موٹے کاروباری بہت ہی اونچی شرح سود پرقرض لیتے ہیں۔

دہلی ہائی کورٹ کے جج کی رہائش گاہ سے بڑی مقدار میں برآمد نقدی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ عرضی میں دہلی پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے اور مؤثرجانچ کرنے کے احکامات دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو کہا کہ ان کی حکومت مرکزی وزارت داخلہ کو تعاون فراہم کر رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکیورٹی کی صورت حال پرامن رہے۔

بی ایم سی کی ٹیم اس اسٹوڈیوکوتوڑنے پہنچی ہے، جس میں کنال کامرا نے شوکیا تھا۔ انہوں نے اپنے شومیں مہاراشٹرمیں نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے پرطنز کیا ہے۔

سنبھل میں ہوئے تشدد کے سلسلہ میں جامع مسجد کے صدرظفرعلی کو پولیس نے گرفتارکیا ہے۔ ان پر24 نومبرکوہوئے سروے کے دوران بھیڑکو مشتعل کرنے کا الزام ہے، جس میں چارلوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ پولیس نے 80 سے زیادہ لوگوں کوگرفتار کیا ہے اور 6 چارج شیٹ داخل کی ہے۔

مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل 2024 پیش کرسکتی ہے، جس پراپوزیشن کی طرف سے ہنگامہ ہوسکتا ہے۔ کئی اراکین پارلیمنٹ نے جج کے گھرمیں نقد ملنے سے متعلق بھی تحریک التوا کا نوٹس دیا ہے۔

مہاراشٹر میں اورنگ زیب کی قبرسے متعلق تنازعہ چل رہا ہے۔ اس درمیان دہلی میں وشوہندو پریشد کے ایک وفد نے ہمایوں کے مقبرہ کا جائزہ لیا۔ حالانکہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ اس مقصد دہلی کی تاریخی مقام کا جائزہ لینا ہے۔

مرکز نے مہاراشٹر کے چندر پور میں کان کنی کے ایک پراجیکٹ کو منظوری دے دی ہے، جو ایک محفوظ جنگلاتی علاقہ ہے۔ یہ علاقہ ٹائیگر کوریڈور میں بھی آتا ہے جو تاڈوبا-اندھاری ٹائیگر ریزرو کو اندراوتی ٹائیگر ریزرو سے جوڑتا ہے۔