AIMIM Chief Asaduddin Owaisi Nagpur Violence: ’اس کے لئے آپ ذمہ دارہیں…‘، ناگپورتشدد سے متعلق اسدالدین اویسی نے فڑنویس پر بولا بڑا حملہ
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے ناگپورتشدد سے متعلق مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس پرتنقید کی ہے۔ اس دوران انہوں نے فلم ’چھاوا‘ کوتشدد بھڑکانے کے لئے قصوروارٹھہرائے جانے سے متعلق بھی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے تشدد کے لئے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس کوذمہ دارٹھہرایا ہے۔
Ajit Pawar on Nagpur Violence: مسلم بھائیوں کوکوئی آنکھ دکھائے گا تو اسے چھوڑیں گے نہیں… مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کا بڑا بیان
مہاراشٹر کے ناگپورمیں ہوئے تشدد کے بعد سیاسی ماحول گرم ہے۔ وزیراعلیٰ اوربی جے پی لیڈران نے تشدد میں شامل لوگوں پر سخت کارروائی کی بات کہی ہے۔ اس درمیان نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارنے مسلم طبقے کو بھروسہ دلاتے ہوئے کہا کہ مسلم بھائیوں کو کوئی بھی آنکھ دکھائے گا تو اسے چھوڑیں گے نہیں۔ وہ چاہے کوئی بھی ہو۔
Lucknow Crime News: لکھنؤ کے عالم باغ بس اسٹینڈ سے خاتون کو اغوا کر کے کیا گیا قتل، کلیدی ملزم پولیس انکاؤنٹر میں ڈھیر
ملزم ا جے کے خلاف پہلے ہی 23 سنگین مقدمات درج ہیں اور وہ اس سے قبل عصمت دری کے الزام میں جیل بھی جاچکا تھا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری پر ایک لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔ اس معاملے کی تحقیقات میں سات پولیس اہلکار لاپرواہی کے لئے قصوروار پائے گئے، جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔
Delhi Riots 2020: عدالت نے 5 سال بعد 11 افراد کو کیا باعزت بری، عدالت نے ظاہرکی سخت ناراضگی، جمعیۃ علماء ہند کی کوشش رنگ لائی
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پران بے گناہ افراد کو قانونی مدد فراہم کی گئی۔ کڑکڑ ڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج پلاستیہ پرماچالا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد پر ببوکے قتل میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
Jamiat Ulama-E-Hind Boycotts Secular Leaders Events: نتیش کمار اور نائیڈو جیسے سیکولر لیڈران کی افطار پارٹی اور عید ملن کے بائیکاٹ کا اعلان، مولانا ارشد مدنی نے کہہ دی یہ بڑی بات
جمعیۃ علماء ہند نےعلامتی احتجاج کے طورپرخود کو سیکولر کہنے والی جے ڈی یو اورٹی ڈی پی جیسی پارٹیوں کی افطارپارٹی اورعید ملن اوردیگر تقریبات میں شرکت نہیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔
AP CM Naidu in Tirumala: مذہبی مقامات پر اس مذہب کے پیروکاروں کو ہی کام کرنا چاہیے، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے تروملا مندر میں حاضری کے دوران دیا بیان
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے واضح کیا ہے کہ تروملا مندر کی گورننگ باڈی تروملا تروپتی دیوستھانم (TTD) میں صرف ہندوؤں کو ہی ملازمت دی جانی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو کہیں اور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
Bar Association opposes Justice Verma’s transfer to Allahabad: جسٹس یشونت ورما کے الہ آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر پر بارایسوسی ایشن نے کیوں اٹھایا سوال، جانئے پورا معاملہ
دہلی ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما کی رہائش گاہ سے تقریباً 15 کروڑ روپئے نقد برآمد ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اب جسٹس ورما کا تبادلہ دہلی سے الہ آباد ہائی کورٹ کئے جانے پرالہ آباد ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے سخت ناراضگی ظاہرکی ہے۔
Nagpur Violence Case: اورنگ زیب کی قبر پر پہنچی این آئی اے، اب تک 91 ملزمین کی ہوئی گرفتاری، ناگپور تشدد سے متعلق تحقیقات جاری
مغل حکمراں اورنگ زیب کی قبرہٹانے سے متعلق 17 مارچ کو ناگپور میں تشدد ہوا تھا۔ احتجاج کے بعد شرپسندوں نے گاڑیوں میں توڑپھوڑ کی تھی۔ اس معاملے میں 10 ایف آئی آردرج کی گئی تھیں۔
Adani Energy Solutions Ltd (AESL): اڈانی انرجی نے گجرات میں گرین ہائیڈروجن پش کے لیے 2,800 کروڑ روپےکا ٹرانسمیشن پروجیکٹ حاصل کیا
AESL نے ٹیرف بیسڈ کمپیٹیٹو بِڈنگ (TBCB) روٹ کے ذریعے پراجیکٹ کو محفوظ کیا ہے، PFC Consulting Limited نے بولی کے عمل کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کیا۔
Saurabh Rajput Murder Case: سوربھ پر پہلے چاقو سے حملہ، پھر چیر دیا دل، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑا انکشاف
اترپردیش واقع میرٹھ میں سوربھ کے قتل کے معاملے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے۔ اب اس سے متعلق سی ایم او نے بڑا بیان دیا ہے۔





