Bharat Express DD Free Dish

بیوی اور بیٹوں پر کلہاڑی سے حملہ کرکے فرار ہوا شخص، ندی میں ملی اس کی لاش

اوڈیشہ کے بالاسور میں بیوی اوربیٹوں پرحملہ کرکے فرارشخص کی لاش ندی میں ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ خود کشی کا لگ رہا ہے۔ حالانکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

اوڈیشہ کے بالا سور میں ایک ندی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہلوک نے دو دن پہلے اپنی اہلیہ اوردونابالغ بچوں پر کلہاڑی سے حملہ کیا تھا۔ اس حادثہ کے بعد سے یہ شخص فرار ہوگیا تھا۔ پولیس ابھی حملے کے بعد اس کی تلاش کررہی تھی کہ اسی درمیان اس کی لاش ایک ندی سے برآمد کی گئی۔ فی الحال پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا ہے اور اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس اسے خود کشی کا معاملہ بتا رہی ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

اہلیہ اور بیٹوں پرکیا تھا حملہ

پولیس نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اپنی اہلیہ اور دو نابالغ بیٹوں پر حملہ کرنے کے بعد ایک شخص فرار ہوگیا تھا۔ منگل کو اوڈیشہ کے بالاسور ضلع میں 44 سالہ فرار شخص کی لاش ایک ندی سے برآمد کی گئی۔ مہلوک کی شناخت ضلع کے کامردا علاقے کے دہامنڈا گاؤں کے باشندہ پرشانت جینا کے طور پر ہوئی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پرشانت نے اتوار رات اپنے گھر میں اپنی اہلیہ دورانی جینا (32) اور دو بیٹوں کارتک (5) اور گنیش (2) پرکلہاڑی سے حملہ کیا۔ اس کے بعدوہ موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

ندی سے ملی ملزم کی لاش

پولیس کے مطابق، زخمیوں کی چیخ وپکارسن کر گاؤں والے اس کے گھرپہنچے۔ اس کے بعد زخمیوں کو کامرداکمیونٹی ہیلتھ سینٹرلےکر جایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اوراسپتال میں ریفرکردیا گیا۔ پرشانت کے سسرنے کامردا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی۔ اس کے بعد پولیس نے حادثہ کی جانچ شروع کردی۔ انہوں نے بتایا کہ پرشانت کی لاش اس کے گاؤں کے پاس سورن ریکھا ندی میں ملی۔ حادثہ میں استعمال کی گئی کلہاڑی بھی اس کے پاس ہی پڑی ملی۔ پولیس نے کہا، “ابتدائی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ پرشانت کی موت خود کشی سے ہوئی ہوگی۔ حالانکہ نتیجہ پرپہنچنے کے لئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا تجزیہ کیا جانا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔