Bharat Express DD Free Dish

Himachal Bus Accident: ہماچل کے منڈی میں 200 فٹ گہری کھائی میں گری بس ، 2 افراد ہلاک، 20 زخمی

شدید بارش کے باعث ریسکیو کام میں تاخیر ہوئی ہے۔ اس حادثے میں دو افراد بس کے اندر اور نیچے دب گئے۔ بس کے اندر پھنسے شخص کی ٹوٹی ٹانگ کافی کوشش کے بعد باہر نکالا گیا۔

ہماچل کے منڈی ضلع کے سرکاگھاٹ سب ڈویژن  میں ایک درد ناک سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور 20 زخمی ہو گئے۔ حادثہ منگل کی صبح سرکاگھاٹ کے پکڑی گھاٹ علاقے میں کلکھر کے قریب اس وقت پیش آیا ،جب ٹھاکر کوچ کی ایک نجی بس بے قابو ہو کر 200 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس بلدواڑہ سے منڈی جا رہی تھی۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی دیہاتیوں نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔ انہوں نے کئی زخمیوں کو بس سے باہر نکالا اور علاج کے لئے اسپتال بھیجا جارہا ہے۔

شدید زخمی مسافروں کو نیرچوک میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا ہے،  قابل ذکر بات یہ ہے کہ جب کہ دیگر کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر ریوالسر میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے وقت بس میں 25 سے زائد مسافر سوار تھے۔

شدید بارش کے باعث ریسکیو کام میں تاخیر ہوئی ہے۔ اس حادثے میں دو افراد بس کے اندر اور نیچے دب گئے۔ بس کے اندر پھنسے شخص کی ٹوٹی  ٹانگ، کافی کوشش کے بعد باہر نکالا گیا۔ اسی دوران بس کے نیچے آکر ایک شخص کی موت ہوگئی ہے، جس کی شناخت گھمروین کے ہٹواڑ گاؤں کے راجگیر چند ولد برہما لال کے طور پر ہوئی ہے۔ سرکاگھاٹ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور امدادی کام جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ سڑک کی خراب حالت اور ڈرائیور کی لاپرواہی بتائی جا رہی ہے۔

سرکاگھاٹ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور امدادی کام جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ سڑک کی خراب حالت اور ڈرائیور کی لاپرواہی بتائی جا رہی ہے۔ سرکاگھاٹ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور امدادی میں لوگوں کی مدد کررہی ہے۔

انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور مرنے والوں کے لواحقین کو مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ڈی ایس پی سرکاگھاٹ سنجیو گوتم نے نجی بس کے کھائی میں گرنے کی تصدیق کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read