ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا پرسخت کارروائی کرتے ہوئے تین افسران کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
احمدآباد میں گزشتہ ہفتے ہوئے خطرناک طیارہ حادثہ کے بعد کافی احتیاط برتی جا رہی ہے۔ احمد آباد سے لندن کے لئے روانہ ہونے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ منسوخ کردی گئی ہے کیونکہ پروازسے پہلے اس میں خرابی آگئی تھی۔ حالانکہ فلائٹ منسوخ ہونے سے مسافروں کو زبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ کے بعد پہلی بار ایئرانڈیا کی کوئی فلائٹ لندن کے لئے جارہی تھی، لیکن روانگی سے پہلے فلائٹ کی جانچ کی گئی، تب اس میں تکنیکی خرابی پائی گئی۔ اس کے بعد اسے پروازکرنے کے لئے منسوخ کردیا گیا۔ یہ پرواز کب ہوگی، اس کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ یہ فلائٹ کل جائے گی یا نہیں، اس پر بھی کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
حادثے کے بعد بدلا فلائٹ نمبر
موصولہ اطلاعات کے مطابق، پرواز سے پہلے ہی فلائٹ میں تکنیکی خرابی کا پتہ چلا، جس کے بعد فلائٹ کو منسوخ کردیا گیا۔ حالانکہ فلائٹ منسوخ ہونے سے وہاں موجود کئی مسافروں کو زبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس فلائٹ میں زیادہ ترمسافر راج کوٹ، آنند، ہلول اور کھمبات کے ہیں۔ فلائٹ منسوخ کئے جانے سے متعلق مسافروں نے بتایا کہ ایئر انڈیا کی ٹیم نے کہا کہ فلائٹ منسوخ کردی گئی ہے۔ اے آئی-171 نمبر کی جگہ طیارہ کو اب AI 159 (اے آئی-159) نمبرکردیا گیا ہے۔
صبح سے ہی پرواز میں ہو رہی تھی تاخیر
موصولہ اطلاعات کے مطابق، اس فلائٹ کو آج دوپہر 1:10 بجے پرواز کرنی تھی۔ تاہم صبح سے ہی فلائٹ کی پرواز میں تاخیر ہو رہی تھی۔ حالانکہ اب اس فلائٹ کو خرابی کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے جمعرات کو احمدآباد کے میگھانی نگرمیں ہوئے طیارہ حادثے کے بعد ایئرانڈیا کی فلائٹ میں مسلسل خرابی آرہی ہے۔ دوسری جانب، حادثے کے بعد سے کئی طیاروں میں پرواز کے دوران تکنیکی خامیاں آرہی ہیں۔ ہانگ کانگ سے دہلی آرہی فلائٹ میں خرابی آنے کی وجہ سے اسے واپس لوٹنا پڑا تو امریکہ سے ممبئی آرہی فلائٹ کو کولکاتا میں اپنے سبھی مسافروں کو اترنا پڑا۔ اس درمیان مسقط سے ہوتے ہوئے کوچی سے دہلی جارہی ایک فلائٹ کی ناگپور ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




