سیما حیدر نے سچن کے لیے کروا چوتھ کا ورت رکھا، میکےسے آیا سامان!
Seema Haider Karwa Chauth: کروا چوتھ کا تہوار ملک بھر میں آج یعنی بدھ کو منایا جا رہا ہے۔ پاکستان سے بھارت آنے والی سیما حیدر نے بھی اپنے شوہر سچن مینا کے لیے کروا چوتھ کا ورت رکھا ہے۔ سیما حیدر کے لیے ان کےمیکےسےسامان بھی آیا ہے۔ جب سے سیما حیدر بھارت آئی ہیں، وہ یہاں کے تہواروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔
کروا چوتھ کا تہوار شادی شدہ جوڑوں کے درمیان محبت اور وابستگی کے پائیدار بندھن کا ثبوت ہے۔ سیما حیدر اور سچن مینا کی کرو چوتھ کے ورت کے دوران ویڈیوز اور تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں۔ جس میں سیما حیدر سندور، منگل سوتر اور ہرے رنگ کی ساڑھی پہنے نظر آرہی ہیں۔
سیما نے کروا چوتھ کا سامان دکھایا
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سیما اپنےمیکے سے لایا ہوا سامان دکھا رہی ہیں۔ سیما حیدر بتا رہی ہیں کہ ان کی والدہ یعنی وکیل اے پی سنگھ کی والدہ نے شگن کا سارا سامان ان کے گھر سے بھجوا دیا ہے۔ سیما نے اے پی سنگھ کو اپنا بھائی بنا لیا ہے۔ سیما حید رنے کرو اچوتھ کے لیے تحائف بھیجنے کے لیے اے پی سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحفہ ملنے کے بعد وہ بہت خوش ہیں اور تہوار منانے کے لیے تیار ہیں۔
رکھشا بندھن بھی منایا تھا
اس سے قبل اگست میں سیما حیدر نے بھی بھارت کا یوم آزادی منایا تھا۔ انہوں نے سچن مینا کے ساتھ ‘ہر گھر ترنگا مہم’ میں حصہ لیا تھا۔ وہ راکھی کی تقریبات میں بھی شامل تھیں اور انہوں نے پی ایم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو راکھیاں بھیجیں تھیں۔
غیر قانونی طور پر ہندوستان آئیں تھیں
غیر قانونی طور پر ہندوستان آنے کے بعد سے سیما حیدر گریٹر نوئیڈا میں سچن مینا کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ وہ اپنے چار بچوں کو بھی ساتھ لے کر آئی تھی۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ نیپال سے بھارت آئی تھی۔وہ پہلے پاکستان سے دبئی اور وہاں سے نیپال پہنچی۔ نیپال سے ہندوستان پہنچنے کے لیے بس لی۔ تب سے وہ سچن کے گھر میں رہ رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس