Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے کالی پٹی پہن کراحتجاجی مظاہرہ کیا اورجمعہ کی نمازمیں کالی پٹی پہننے کی اپیل کی تھی۔

جالون کے یش پرتاپ سنگھ نے یوپی بورڈ 10ویں کے امتحان میں 97.83 فیصد نمبروں کے ساتھ ٹاپ کیا ہے۔ دو طلباء مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جموں وکشمیرکے پہلگام حملے میں شامل دہشت گرد عادل کی ماں نے کہا کہ فورسیزکواسی جگہ پرعادل کا انکاؤنٹرکردینا چاہئے، اگر وہ وہاں پرتھا۔

پہلگام حملے کے بعد فوج جموں وکشمیرمیں زبردست ایکشن لے رہی ہے۔ باندی پورہ میں فوج نے لشکرکے ٹاپ کمانڈرالطاف الطاف لالی کوہلاک کردیا ہے۔ واضح رہے کہ فوج کوآج صبح باندی پورہ میں دہشت گردوں کے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے محاذ سنبھالا تھا۔

پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی کشمیرکا دورہ کریں گے۔ وہ اننت ناگ کے اسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کریں گے اور ان کی خیریت معلوم کریں گے۔ یہ دورہ متاثرین کے تئیں اظہارہمدردی کرنے اورحکومت کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لئے ہے۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے مسلمانوں سے بڑی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کل کالی پٹی باندھ کرجمعہ کی نماز ادا کریں تاکہ ہم دہشت گردوں کو پیغام دے سکیں کہ ہم ان کے اس بزدلانہ حرکت کی مذمت کرتے ہیں۔

میونیز سفید رنگ کا ہوتا ہے جو عموماً انڈے کی زردی، تیل، سرکا اور دیگر مسالوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ اسے موموز اور شاورما جیسی مشہور اشیائے خوردنی کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔

انڈین مسلمس  فار سول رائٹس کے مرکزی دفتر میں پہلگام مہلوکین کے لئے تعزیتی نشست کا اہتمام، مہلوکین کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی۔  مختلف اہم تنظیموں سے جڑی اہم شخصیات نے پہلگام حملے کی ایک آواز ہوکر مذمت کی

جمعرات کو سری نگر میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ میں پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرنے والی ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔

بورڈ کے ترجمان ڈاکٹرقاسم رسول الیاس نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اورسوگ کے اظہار کے طورپریہ احتجاجی مہم تین دن کے لیے ملتوی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقف تحفظ مہم کے تحت ملک گیر سطح پر جو مظاہرے اور عوامی اجتماعات جاری تھے، ان پر23 اپریل سے تین دنوں کے لئے مکمل روک لگا دی گئی ہے۔