Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

بیگوسرائے میں شراب کے خلاف سخت کارروائی دیکھنے کو ملی ہے۔ 7 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں 3 پولیس اہلکار ہیں۔ زیر حراست ٹائیگر موبائل پولیس اہلکاروں پر شراب تاجروں سے سانٹھ گانٹھ کا الزام ہے۔

ہفتہ کے روز ہردوئی میں ایک شادی سے واپس آ رہی باراتیوں کی کار کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں ایک معصوم بچے سمیت پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ معاملہ ہردوئی ضلع کے ماجھیلا تھانہ علاقے کے گاؤں کسوما کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پالی تھانہ علاقہ کے پاٹیا نیم کے رہنے والے نیرج ولد رام سیوک کی بارات ماجھیلا تھانہ علاقہ کے کسوما گاؤں گئی تھی۔ شادی ختم ہونے کے بعد بارات واپس آرہی تھی کہ کسوما گاؤں کے قریب کار بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔

جانب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہردوئی ضلع میں سڑک حادثے کا نوٹس لیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال بھیجنے اور ضلع انتظامیہ کے افسران کو ان کا علاج کرنے کی ہدایت دی۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرملک معتصم خان نے کہا کہ شہریوں کومنتخب اندازمیں مسلح کرنے کے فیصلے کے حوالے سے حکومت کی منشاء اوراس کے ممکنہ اثرات پر کئی سنگین سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ منتخبہ علاقوں کو ’حساس‘ قرار دے کر مخصوص گروہوں کواسلحہ لائسنس دینا اقلیتوں کو حاشیے پر ڈالنے اور انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔ 

جامعہ نگر کے 115 باشندوں نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے اترپردیش سنچائی محکمہ کی انہدامی کارروائی کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملے میں جامعہ نگر کے لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے اگلی سماعت تک کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

سوشل میڈیا پرخبردیکھنے کے بعد بھارت ایکسپریس اردو نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس کی تصدیق کے لئے پہلے ان کے قریبی لوگوں سے رابطہ کیا اوربعد میں ان کی فیملی سے بھی بات کی اوریہ پتہ لگانے کی کوشش کی کہ جو افواہ پھیلائی جا رہی ہے اس کی کیا حقیقت ہے۔

یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جونپور ضلع میں سڑک حادثے کا نوٹس لیا۔ وزیراعلیٰ نے مہلوک افراد کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے ضلع انتظامیہ کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جائیں اور ان کا مناسب علاج کریں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے آپریشن سندورکے بعد جموں وکشمیر کا دوروزہ دورے پرہیں۔ انہوں نے ہائی لیول میٹنگ کی اور افسران کو ہدایت دی اورپاکستانی گولہ باری میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کو تقرری خط تقسیم کئے۔ انہوں نے فوج کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے ذریعہ شہریوں پر حملے کی مذمت کی۔

دھماکے کی وجہ کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کی ہدایات دی ہیں۔ سینئر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر فیکٹری مالک نے حفاظتی معیارات سے چھیڑ چھاڑ کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ زخمیوں کا علاج بھٹنڈہ ایمس میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے منٹو چودھری کو بھی گرفتار کر لیا۔ پولیس کے لیے منٹو کو گرفتار کرنا ضروری تھا کیونکہ جس موبائل فون نمبر سے سمیر رنجن نے پی ایم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی وہ منٹو چودھری کا تھا۔ اس کے بعد جب پولیس منٹو چودھری کے پاس پہنچی تو اس نے بھی پوچھ گچھ کے دوران کئی چونکا دینے والے انکشافات کئے۔