Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

یہ احتجاج صبح 10 بجے ایشان کیمپس سے شروع ہوا اور گریٹر نوئیڈا کی سڑکوں پر جاری رہا، اس میں شامل  شرکاء نے بھارت ماتا کی جے، وندے ماترم، ہندوستان زندہ باد اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے۔

شراب کاروباری کو پولیس کی گرفت سے چھڑانے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور لاٹھیوں سے لیس تھانے کے احاطے میں پہنچ گئے۔ یہاں لوگوں نے زبردست ہنگامہ آرائی کی اور توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران جب پولیس نے چارج سنبھالا تو لوگ مزید پرتشدد ہوگئے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے ملازمین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کی بنیاد پر پک اپ گاڑی کے ڈرائیور کی تلاش کی جارہی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی، ہماری ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ بجھانا شروع کر دی۔ اس واقعے میں ایک خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعے کے پیچھے وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واقعے کے بعد سِول کورٹ کے تینوں داخلی دروازوں پر اضافی سکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں۔ عدالت کے اندر اور آس پاس کسی بھی مشتبہ چیز کی تلاش کے لیے میٹل ڈیٹیکٹر اور جدید آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ تمام وکلا، عدالتی عملہ اور عام شہریوں کی تلاشی لی جا رہی ہے، اور کسی کو بھی بغیر جانچ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

اس طرح کے بیان سے  جو پرامن اجتماع ہونا چاہیے تھا اور وحشیانہ دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جانا چاہیے تھا، وہ درحقیقت فرقہ وارانہ بیانات اور مسلمانوں کے خلاف تشدد پر اکسانے کی بنیاد بن گیا۔

دہلی ایم سی ڈی میئرالیکشن میں صرف 8 ووٹ ہونے کے باوجود کانگریس نے اپنے امیدواراتارا تھا جبکہ عام آدمی پارٹی نے اس الیکشن میں امیدوار نہ اتارنے کا فیصلہ کیا تھا۔

راجیہ سبھا رکن اورسینئر وکیل کپل سبل نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم سے پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے متفقہ قرارداد منظورکرکے دنیا کواتحاد کا پیغام دینے پرزوردیا۔

سیکڑوں مسلمان دہلی کی جامع مسجد کی سیڑھیوں پر جمع ہوئے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی آواز بلند کی۔ دہلی میں 100 سے زیادہ مارکیٹ ایسوسی ایشنز نے بند کی کال دی ہے۔

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ہر طالب علم کا روشن مستقبل حکومت کی ترجیح، انہوں نے کہا کہ مدرسہ تعلیم کو شفاف، معیاری اور روزگار دوست بنانے کی ضرورت ہے