کانگریس کے مسلم ایم ایل اے کو دھمکی، فیس بک پر لکھا- میں مسعود کو جان سے ماروں گا، ضمانت کون لے گا؟
مدھیہ پردیش کے کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود کو سوشل میڈیا ہینڈل فیس بک پرجان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ سچن سوریہ ونشی نام کے نوجوان نے یہ دھمکی آمیز پوسٹ کیا ہے، جس کوپہلگام کے تشدد سے جوڑکردیکھا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ایف آئی آردرج کرلی ہے اورمعاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
CM Omar Abdullah Speech in JK Assembly: جموں وکشمیر اسمبلی میں جذباتی ہوئے عمر عبداللہ، کہا- بندوق سے دہشت گردی کنٹرول ہوگا، ختم نہیں
جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اسمبلی میں کہا کہ کوئی کشمیری حملہ نہیں چاہتا ہے۔ 21 سال بعد میں نے ایسے حملے دیکھے ہیں۔ معافی مانگنے کے لئے ہمارے پاس لفظ نہیں ہے۔
Jammu and Kashmir Assembly silence for Pahalgam Terror Attack victims: پہلگام میں مارے گئے مہلوکین کو خراج عقیدت، جموں وکشمیر اسمبلی نے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی
جموں وکشمیرکے کانگریس لیڈرغلام احمد میرنے دہشت گردانہ حملے سے متعلق کہا کہ صورتحال اورحادثہ کی سنجیدگی نے ہم سبھی کو جھنکجھورکررکھ دیا ہے۔ یہ صرف ایک طبقے کی بات نہیں ہے۔ ابھی کوئی بھی قدم مناسب نہیں ہوگا۔ یہ حادثات کئی بارہوچکے ہیں اوراب ملک اس کے خلاف ٹھوس قدم اٹھانا چاہتا ہے۔ ابھی بات چیت کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
Rafale Marine Mega Deal: بھارت نے فرانس سے 26 رافیل مرین لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے کو دی منظوری، 63 ہزار کروڑ کی ڈیل
رافیل ایم لڑاکا طیارے آئی این ایس وکرانت سے پرواز کریں گے۔ یہ لڑاکا طیارے موجودہ مگ 29 طیاروں کی مدد کریں گے۔ فی الحال ہندوستانی فضائیہ 2016 میں خریدے گئے 36 رافیل طیاروں کا بیڑا چلا رہی ہے۔
بھوپال میں مسلم کانسٹبل کی غنڈوں نے کی پٹائی، کانگریس نے اٹھایا بڑا سوال، کہا- پولیس والا مسلمان تھا، اس لئے پیٹ دیا
بھوپال کے رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن پرشراب پی رہے لوگوں کو روکنے پرایک جی آرپی سپاہی کی بری طرح پٹائی کی گئی۔ حادثہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوا، جس میں سپاہی کی وردی پھٹی ہوئی نظرآرہی ہے۔
Environmental Warriors 4.0: کشن پور میں انوائرمنٹل واریرز4.0 پروگرام، سروجنی نگر کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ ہوں گے مہمان خصوصی
انوائرمنٹل واریرز کی ٹیم نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ میں کمیونٹی کی شمولیت کو مضبوط بنانا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ جنگلات کے عملے کی کوششوں کو تسلیم کرنے سے بہت سے لوگوں کو ماحولیاتی وجوہات کی حمایت کرنے کی ترغیب ملے گی۔
Mandsaur Accident: مدھیہ پردیش کے مندسور میں بڑا حادثہ، 11 لوگوں کی گئی جان، چار کی حالت تشویشناک
ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڈا بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنے ایکس پر پوسٹ کیا، ’’ملہار گڑھ اسمبلی حلقہ کے کچریہ چوپاٹی گاؤں میں ایک چار پہیہ گاڑی کے کنویں میں گرنے کے دل دہلا دینے والے واقعے کی اطلاع ملنے پر، میں فوری طور پر موقع پر پہنچا اور اس کا معائنہ کیا اور کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ریسکیو کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔‘‘
Assam NRC: آسام حکومت نے این آر سی کے لیے درخواست نہ دینے والے آدھار کارڈ ہولڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا کیا اعلان
ہیمنتا بسوا سرما نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پہلے ہی ان لوگوں کو آدھار کارڈ جاری کرنا بند کر دیا ہے، جنھوں نے این آر سی کے لیے درخواست نہیں دی۔
Farmers from the border areas of Punjab: پنجاب کے سرحدی علاقوں کے کسانوں سے 48 گھنٹوں کے اندر کٹائی مکمل کرنے کے لیے کہا گیا، بارڈر ایریا کسان یونین کے نائب صدر نے کیا خدشات کا اظہار
تاہم مقامی انتظامیہ اور بی ایس ایف نے ایسی کوئی تحریری ہدایت جاری کرنے سے انکار کیا ہے۔ بی ایس ایف کے ذرائع نے بتایا کہ اس قسم کی ہدایت کسانوں کو حفاظتی اقدامات میں اضافے کے تحت زبانی طور پر دی گئی ہے۔
Fire breaks out in Ranchi: رانچی میں مارکیٹنگ کمپلیکس میں لگی آگ، دم گھٹنے سے ایک کی موت، 10 لوگوں کو بچا گیا
جھارکھنڈ میں گزشتہ 50 دنوں میں آگ لگنے کے چار بڑے واقعات میں 12 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ 21 اپریل کو گرڈیہ شہر کے پنچمبا میں کپڑے کی دکان میں آگ لگنے سے ماں اور بیٹی کی جان چلی گئی تھی۔ 17 مارچ کو مغربی سنگھ بھوم ضلع کے جگناتھ پور تھانہ علاقے کے تحت گیتیلیپی گاؤں میں ایک گھر میں آگ لگنے سے چار بچوں کی موت ہو گئی تھی۔





