Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

اس بار کا مانسون "ٹچ اینڈ گو" موڈ میں دکھائی دے رہا ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق 6 سے 8 اگست کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

اردو اکادمی میں اسسٹنٹ ایڈیٹر، سب ایڈیٹر، ہیڈ لائبریرین، اسسٹنٹ لائبریرین، چیف اکاؤنٹنٹ، اسٹینوگرافراور جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی اسامیاں شامل ہیں۔ ان تمام اسامیوں کے لیے عمر کی حد بھی متعین کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے 8 اگست کو جموں وکشمیرکی مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کرنے والی درخواست کی سماعت کرنے پر رضا مندی ظاہرکی ہے۔ یہ معاملہ ملک کے چیف جسٹس بی آرگوئی کے سامنے تھا۔ جسٹس گوئی نے واضح طورپرکہا کہ اس معاملے کی سماعت 8 اگست کوہوگی۔

بادل پھٹنے کے باعث گنگوتری دھام کا ضلع ہیڈکوارٹر سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ ایک بار پھر پہاڑی ریاستوں میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور بادل پھٹنے جیسے خطرات کی سنگینی اور فطرت سے چھیڑ چھاڑ کے نتائج کا اظہار ہے۔

گپتا نے مزید کہا کہ ملکی کارگو میں مضبوط اضافہ، بین الاقوامی بندرگاہوں کی کارکردگی اور EBITDA میں بہتری کمپنی کو اپنے FY26 اہداف کے قریب لا رہی ہے۔

آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے 6 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس پر سیاسی ہنگامہ آرائی تیزہوگئی ہے۔ التجا مفتی نے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے 6 سال بعد بھی ہمیں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ہم سے ہمارا آئین، جھنڈا اوربولنے کا حق بھی چھین لیا گیا۔ یہاں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔

وزیراعظم مودی نے این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں امت شاہ کی تعریف کی۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے نام پر ایک خصوصی ریکارڈ درج ہوگیا ہے۔

کیا ملک کے دفاع سے جڑے اتنے حساس ادارے میں اندرونی سکیورٹی کی بڑی چوک ہو چکی ہے؟

مہوا موئترا اور کلیان بینرجی کے درمیان جاری اس لفظی جنگ نے ٹی ایم سی قیادت کے لیے ایک چیلنج کھڑا کر دیا ہے، کیونکہ دونوں ہی پارٹی کے اہم چہروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ابھی تک پارٹی قیادت کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

جموں وکشمیر، گوا اور میگھالیہ کے گورنر رہے ستیہ پال ملک نے 5 اگست، 2025 کو دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ وہ کافی وقت سے بیمار چل رہے تھے۔ وہ ابھی دہلی واقع رام منوہرلوہیا اسپتال میں زیر علاج تھے، وہیں انہوں نے آخری سانس لی۔