Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

حکومت کا موقف ہے کہ ایسی تحریریں نہ صرف قانون و امن اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں بلکہ نوجوانوں کے ذہنوں پر منفی اثرات ڈال کر معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ اسی بنا پر ان کتابوں کی اشاعت اور پھیلاؤ پر روک لگانا ضروری ہے۔

جیسے جیسے کھدائی اور جانچ آگے بڑھ رہی ہے مزید راز سامنے آنے کی توقع ہے۔ سچ کی پرتیں ابھی باقی ہیں اور ایس آئی ٹی ہر زاویے سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

پنجاب کے وزیرتعلیم اور سری آنندپور صاحب سے ایم ایل اے ہرجوت سنگھ بینس نے اکال تخت صاحب کے سامنے پیش ہو کر ’تنخیا‘ (مذہبی غلطی کے مرتکب) قرار دیے جانے پر معافی مانگی اور سکھ مذہبی عدالت کی طرف سے دی گئی مذہبی سزا کو عاجزی کے ساتھ قبول کیا۔

عدالت نے تمام ریاستوں کے ریگولیٹری اثاثے آئندہ چار برسوں میں ختم کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ ساتھ ہی ریاستی بجلی کمیشنز اور ٹریبونلز کو مؤثر طریقے سے کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے بجلی سے جڑے اداروں کی کارکردگی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سُستی کا خمیازہ عام شہری بھگت رہے ہیں۔

مضبوط کہانی والی فلم ’’کَوَن کَسور‘‘کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم کو رادھے شیام رائے اور شیوراج سنگھ نے لکھا ہے۔ ٹریلر سے واضح ہے کہ فلم بھوجپوری سنیما میں دھوم مچانے والی ہے۔

بدھ کے روزدہلی اسمبلی میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ سابق وزیراعلیٰ آتشی کو ایوان سے باہرنکال دیا گیا۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے بل کی مخالفت کی اوربی جے پی پرتاریخی حقائق کو مسخ کرنے کا الزام لگایا۔ عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا کہ یہ بل پرائیویٹ اسکولوں کے مفاد میں ہے اور عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔

سنبھل جامع مسجد کمیٹی کے صدرظفرعلی ایک بار پھرتنازعہ میں گھرگئے ہیں۔ ظفرعلی اوران کے 50 سے 60 حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان پر جلوس نکالنے کا الزام ہے۔

سوامی پرساد سناتن دھرم پر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں، جس میں رام چرت مانس کو جلانے سے لے کر ہندو دیوی دیوتاؤں پر نازیبا تبصرہ کرنے تک کے معاملات شامل ہیں۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی جگہ پر مسخ شدہ لاشیں اور آکسیجن سلنڈر کے ٹکڑے بکھرے پڑے تھے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سلنڈروں کا ملبہ تقریباً ایک کلومیٹر دور کمبالا گاؤں میں بھی گرا۔ پولیس، فائر انجن اور ایمبولینس راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں۔

بی جے پی لیڈرپرتاپ کٹیہارنے ہتک عزت کا مقدمہ دائرکیا تھا۔ یہ تنازعہ 28 مارچ 2018 کوراہل گاندھی کے ایک بیان کے بعد شروع ہوا تھا۔ راہل گاندھی نے امت شاہ پرتبصرہ کیا تھا۔