بہار میں اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں، اور بھوجپوری انڈسٹری کے دو پاور اسٹارز کھیساری لال یادو اور پون سنگھ کی بیویاں بھی سرخیوں میں ہیں۔ کھیساری کی بیوی چندا یادو کو اصل میں چھپرا سیٹ سے الیکشن لڑنا چاہتی تھیں ۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ نامزدگی نہیں ہونے کی وجہ سے اب خود کھیساری لال یادو اس سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پون سنگھ کی اہلیہ جیوتی سنگھ کراکٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ دو بھوجپوری ستاروں کی بیویوں میں کون زیادہ امیر ہے اور ان کی کل جائداددکتنی ہے؟
کھیساری لال یادو کی بیوی چندا کی جائیداد اتنی ہے؟
چھپرا سے آر جے ڈی کے امیدوار کھیساری لال یادو ارب پتی ہیں۔ ان کے انتخابی حلف نامے کے مطابق ان کی کل مالیت 24.81 کروڑ ہے، جس میں 16.89 کروڑ کے منقولہ اثاثے اور 7.91 کروڑ کے غیر منقولہ اثاثے شامل ہیں۔ حلف نامے میں ان کی اہلیہ چندا دیوی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی درج ہیں۔ اس کے مطابق چندا یادو کے پاس 7.39 کروڑ کے اثاثے ہیں، جس میں 90.02 لاکھ روپے کے منقولہ اثاثے، 6.49 کروڑ کے غیر منقولہ اثاثے، اور 2 لاکھ نقد شامل ہیں۔
پون سنگھ کی اہلیہ جیوتی سنگھ کی جائیداد کتنی ہے؟
بھوجپوری سپر اسٹار اور آزاد امیدوار پون سنگھ کی بیوی جیوتی سنگھ کا پروفائل مختلف ہے۔ وہ فیشن ڈیزائننگ میں گریجویٹ ہیں اور پیشے سے ڈیزائنررہ چکی ہیں۔ بھوجپوری سپر اسٹار پون سنگھ کی اہلیہ اور کراکٹ سے آزاد امیدوار جیوتی سنگھ نے اپنے انتخابی حلف نامے میں اپنے اثاثوں کی تفصیل دی ہے۔ حلف نامے کے مطابق کھیساری لال کی بیوی چندا دیوی ان سے زیادہ دولت مند ہیں۔ جیوتی سنگھ کی طرف سے داخل کردہ حلف نامہ کے مطابق ان کی کل 18.8 لاکھ روپے کے اثاثوں کا انکشاف ہواہے۔ اس میں 2024 کی گرینڈ وٹارا کار شامل ہے، جس کی قیمت تقریباً 14 لاکھ اور 30 گرام سونا (ایک منگل سوتر، چین اور انگوٹھی) تقریباً 4 لاکھ کی ہے۔ انہوں نے 80,000 روپے نقد کا بھی اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں ان کے اثاثوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


