Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

اگر آپ ہر مہینے 25,000 روپے ڈاک گھر کی ریکرنگ ڈپازٹ (آر ڈی) اسکیم میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، تو 5 سال میں آپ 17 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم حاصل کر سکتے ہیں۔ اس اسکیم پر سالانہ 6.5 فیصد سود ملتا ہے، جو ماہانہ بنیاد پر کمپاؤنڈ ہوتا ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن نے بڑے اعلانات کئے ہیں۔ ہر بوتھ پر 100فیصد ویب کاسٹنگ کی جائے گی ، ووٹر لسٹ درست کرنے کا کام مکمل ہو چکا ہے اور ووٹنگ کا نیا نظام  نافذ کیا گیا ہے ۔

سنبھل مسجد تنازعہ اور’آئی لومحمد‘ مہم پرسماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق نے کہا کہ مسلمان ہندوستان کے وفادار ہیں، کیونکہ اسلام ملک سے محبت سکھاتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سچے مسلمان ملک اور مذہب دونوں کا احترام کرتے ہیں۔

کلیگنار یونیورسٹی بل سے متعلق تمل ناڈو حکومت اور گورنر کے درمیان جاری تنازعہ ایک بارپھر سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ حکومت نے صدر کے لئے بل کو محفوظ کرنے کے گورنر کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

یو پی اور بہار میں موسم پھر سے خراب ہو گیا ہے۔ مانسون کا اختتام قریب ہے، مگر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے لوگوں کو امس سے کچھ راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل یو پی کے کئی اضلاع میں تیز بارش کی توقع ہے،

آج جب ہم جامعہ ہمدرد کے وسیع و عریض کیمپس کو دیکھتے ہیں تو یہ دراصل حکیم عبد الحمید کے خواب اور محنت کا نتیجہ ہے

وزیر اعظم نریندر مودی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا ،"میں ہندوستان کے ہر کونے سے ہمارے ساتھ شامل ہونے والے تمام نوجوان آئی ٹی آئی طلباء کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔  یہ تقریب اس بات کی علامت ہے کہ ہندوستان اب ہنر مندی کے فروغ کو کتنی اہمیت دیتا ہے ۔  آج ملک بھر میں نوجوانوں کے لیے مزید دو بڑے تعلیمی اور ہنر مندی کے ترقیاتی پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں۔ "

مرکزی حکومت کی طرف سے جی ایس ٹی سلیب کو تبدیل کرکے لوگوں کو ٹیکس میں ریلیف دینے کا اثر نوراتری پر دیکھا گیا ۔  حکومتی ذرائع کے مطابق ، ہندوستان کے صارف معیشت نے گزشتہ 10 برسوں میں اس بار نوراتری کے دوران سب سے زیادہ فروخت دکھائی دے رہی ہے ۔  جی ایس ٹی سلیب کو معقول بنانے سے ضروری اور لگژری اشیا پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوا ہے ، جس سے لوگ اعتماد کے ساتھ خریداری کر رہے ہیں ۔ 

نکسلیوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسزہتھیاروں کے زورپربسترکے امن کو خراب کرنے والوں کومنہ توڑ جواب دیں گی۔ انہوں نے کہا، "میں اپنے تمام قبائلی بھائیوں اوربہنوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے گاؤں کے نوجوانوں کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کریں۔ وہ ہتھیار ڈال دیں اور قومی دھارے میں واپس آئیں۔ انہیں بسترکی ترقی میں بھی حصہ لینا چاہئے۔"

حکام نے صنعت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 375 اشیاء پر جی ایس ٹی میں کمی کی وجہ سے ہندوستانی صارفین اسٹورز اور کار ڈیلرشپ کی طرف بڑھے جس کے نتیجے میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں نوراتری کی سب سے زیادہ فروخت ہوئی ۔