PM Modi on Khandwa Durga Visarjan Accident: مدھیہ پردیش کے کھنڈوا درگا وسرجن حادثے میں 11 افراد جاں بحق، پی ایم مودی نے دکھ کا کیا اظہار
پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں پیش آئے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔ اس مشکل وقت میں میری ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم انسانیت کے علمبردار اورپیغامِ اخوت ومحبت کی مثال: الحاج عرفان احمد
عرفان احمد ج نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احترام کا عملی ثبوت ان کی تعلیمات یعنی امن، برابری، رواداری، عدل، تعلیم، ترقی اور رحمت کو اختیار کرکے دیں، یہی سب سے بڑا خراجِ عقیدت اور سچا اظہارِ محبت ہوگا۔
Bulldozers action in Sambhal: سنبھل میں مسجد پرانتظامیہ کی بلڈوزرکارروائی، بڑی تعداد میں پولیس فورس کو کیا گیا تعینات
ممکنہ احتجاج کے پیش نظرعلاقے میں پولیس کی بھاری پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔ کشیدہ صورتحال کوروکنے کے لئے پورے علاقے کوپولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ لوگوں کوگھروں سے باہرنہ نکلنے کی تاکید کی گئی ہے۔
Weather Update: دسہرے پر دہلی-این سی آر اور کئی ریاستوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق، آج دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں زیادہ تر وقت آسمان پر بادل چھائے رہیں گے۔ دن میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کی بھی توقع ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ،کم سے کم درجہ حرارت: 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ۔رپورٹ کے مطابق صبح کے وقت ہلکی ہوائیں چلیں گی اور بادلوں کا راج رہے گا،
عصرِحاضرمیں مسلمانوں کا مختلف علوم اورزبانوں پر دسترس حاصل کرنا ضروری: آئی آئی سی سی میں حاجی سمیع اللہ خان بہادر کی سوانح عمری کے اجرا کے موقع پر سلمان خورشید کا اظہارخیال
قومی اردو کونسل اورانڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے اشتراک سے شمس العلما مولوی ذکاءاللہ کی کتاب 'سوانح عمری حاجی سمیع اللہ خان بہادر سی ایم جی' کا اجرا ومذاکرہ عمل میں آیا۔ سابق لیفٹیننٹ گورنرنجیب جنگ نے کہا کہ اے ایم یو کی تاریخ میں مولوی سمیع اللہ خان بہادرکا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
I Love Muhammad Row: مولانا توقیر رضا خان ودیگرمسلم نوجوانوں کی گرفتاری پرآئی ایم سی آرنے اٹھایا سوال، سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے کیا فوری رہائی کا مطالبہ
سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے الزام عائد کیا کہ کانپور سے شروع ہوا معاملہ اوربریلی میں پولیس کارروائی دراصل "یوگی سرکار کی سوچی سمجھی سازش" کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوراتری اورہندوجلوسوں کے دوران کھلے عام اسلحوں کی نمائش، مساجد کے سامنے ڈي جے بجانا اور اشتعال انگیز نعرے بازی پرپولیس تماشائی بنی رہتی ہے، لیکن مسلمانوں کے پرامن مظاہروں کوطاقت کے ذریعے کچلا جاتا ہے۔
NDA leaders thank PM Modi: بہار کو ملی سوغات، 19 نئے کیندریہ ودیالیہ کی منظوری پر این ڈی اے رہنماؤں نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا
بہار کو تعلیم کےمیدان میں تاریخی سوغات ملی ہے۔ مرکزی حکومت نے ریاست کے مختلف اضلاع میں 19 نئے مرکزی اسکول کھولنے کی منظوری دی ہے۔ بی جے پی اورجے ڈی یوکے علاوہ ہندوستانی عوام مورچہ کے لیڈران نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے پروزیراعظم نریندرمودی کا شکریہ ادا کیا۔
مولانا توقیر رضا خان کی گرفتاری پرجماعت اسلامی کا بڑا بیان، سید سعادت اللہ حسینی نے کہی یہ بڑی بات
نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیرسید سعادت اللہ حسینی نے معروف عالمِ دین مولانا توقیررضا خان کی گرفتاری اوربریلی میں متعدد دیگر افراد کی پولیس حراست کوانتہائی تشویشناک معاملہ قراردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہمارے ملک کوفرقہ وارانہ سیاست اورنفرت پرمبنی طرزِحکمرانی کی طرف دھکیلنے کی خطرناک …
GST Collection: حکومت کو ملی بڑی خوشخبری، خزانے میں آئے 1.89 لاکھ کروڑ روپئے
ستمبرکے مہینے میں ملک کا جی ایس ٹی کلکشن تیزی سے بڑھا ہے۔ حکومت کے وزارت خزانہ نے بدھ کے روز بتایا کہ ستمبر میں جی ایس ٹی کلکشن 1.89 لاکھ کروڑروپئے رہا، جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ 1.73 لاکھ کروڑتھا۔ اگست 2025 میں بھی جی ایس ٹی کلکشن 1.85 لاکھ کروڑ روپئے سے اوپرتھی۔
’بین الاقوامی دباؤ‘ سے متعلق بیان پرپھنس گئے پی چدمبرم، راشد علوی نے سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا- تب کیوں نہیں دیا تھا استعفیٰ؟
ممبئی حملے پربیان دینے کے بعد سابق مرکزی وزیرپی چدمبرم کانگریس میں ہی گھرگئے ہیں۔ پارٹی کے سینئرلیڈرراشد علوی نے کہا ہے کہ پی چدمبرم 16 سال بعد بیان کیوں دے رہے ہیں۔ انہوں نے اسی وقت استعفیٰ کیوں نہیں دے دیا تھا۔





