Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

لالگنج سیٹ سے آر جے ڈی کی امیدوار شیوانی شکلا کو گولی مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے پولیس کنٹرول روم میں فون کر کے آر جے ڈی امیدوار کو گولی مارنے کی دھمکی دی۔

آسام کے کوکراجھار اور سلاکاٹی اسٹیشنوں کے درمیان جمعرات کو علی الصبح ریلوے ٹریک پر ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا، جس سے ٹرین کی آمدورفت کو کچھ دیر کے لیے روکنی پڑی۔

بھائی دوج پورے بھارت میں مختلف ناموں سے منایا جاتا ہے۔ شمالی بھارت میں اسے بھائی دوج، بھاؤ بیج یا بھائی بیج کے نا م سے جانا  جاتا ہے، جب کہ مہاراشٹر میں اسے بھائی ٹیکا، بنگال میں اسے بھائی فونٹا کے نام سے جانا جاتا ہے

وزیراعظم نریندر مودی کے غیر معمولی سفر پر مبنی نئی کتاب ”مودی کا مشن“، معروف وکیل اور مصنف برجیس دیسائی کے قلم سے تحریر کی گئی ہے، جسے روپا پبلکیشنز نے شائع کیا ہے۔ اس کتاب کا رسمِ اجراء 24 اکتوبر 2025 کو مہاراشٹر کے گورنر شری آچاریہ دیوورت اور وزیر اعلیٰ دیوندر فڈنویس کے ہاتھوں ہوگا۔

عظیم اتحاد کے اندر خاص کر راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس کے درمیان تناؤ ہے۔ اس صورتحال کی روشنی میں کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے گزشتہ بدھ کو لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو سے ملاقات کی تھی۔

ہندوستانی ریلوے 24 اکتوبر کو ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں سے خصوصی ٹرینیں چلائے گی۔ سنٹرل ریلوے نے ان ٹرینوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ اگر آپ چھٹھ تہوار کے لیے گھر جانا چاہتے ہیں، تو آپ کو جلد از جلد ان ٹرینوں کے ٹکٹ بک کرا لینے چاہیے۔

بھارت میں ماؤ نواز یا نکسلی تحریک، جو کبھی ”جنگ آزادی“ اور ”انقلاب“ کے نظریے پر مبنی تھی، آج اندرونی بحران، نظریاتی انتشار اور قیادت کے فقدان کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔بھوپتی اور ستیش، دونوں تنظیم کے تجربہ کار حکمت عملی اور فیلڈ آپریشنز میں اہم کردار ادا کرنے والے کیڈر تھے۔ ان کی خودسپردگی نے تنظیم کے نچلے سطح کےکیڈروں میں شدید تشویش اور خوف کی لہر پیدا کر دی ہے۔

دہلی کے روہنی علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو دہلی پولیس اور بہار پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک بڑا آپریشن کیا، جس میں بہار کے 4 انتہائی مطلوب گینگسٹر کو ہلاک کر دیا گیا۔ ان گینگسٹروں میں معروف گینگ کے سرغنہ رنجن پاٹھک بھی شامل تھا۔ یہ کارروائی 22-23 اکتوبر کی رات تقریباً 2:20 بجے ہوئی۔

دہلی-این سی آر میں ہوا پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل خراب ہے۔ 20 اور 22 اکتوبر کے درمیان، دہلی کا AQI 345 سے بڑھ کر 353 ہو گیا۔ نوئیڈا کا AQI بھی اسی مدت کے دوران 325 سے بڑھ کر 330 ہو گیا۔ گریٹر نوئیڈا میں صورتحال بہتر نہیں ہے، وہاں 314 کا AQI ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہوٹل موریا میں عظیم اتحاد کی مشترکہ پریس کانفرنس کے لیے تیاریاں جاری ہیں، قابل ذکر بات یہ ہےکہ اس کے وقت کے حوالے سے سرکاری معلومات کا انتظار ہے۔ یہ پریس کانفرنس عظیم تحاد کے اندر سیٹوں کی تقسیم کے تنازع کو ختم کر دے گی۔