وزیراعظم نریندر مودی نے ایل این جے پی اسپتال پہنچ کر لال قلعہ دھماکہ کے زخمیوں سے ملاقات کی۔
نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی بھوٹان کے اپنے دوروزہ دورے سے واپس آگئے ہیں۔ دہلی پہنچنے کے بعد وہ سیدھے وزیراعظم رہائش گاہ جانے کے بجائے ایل این جے پی اسپتال گئے۔ وہاں انہوں نے دہلی کے لال قلعہ دھماکہ کے متاثرین سے ملاقات کی۔ بھوٹان میں اپنے خطاب میں پی ایم مودی نے واضح طورپرکہا کہ کسی بھی سازشی کوبخشا نہیں جائے گا۔ پی ایم مودی کی صدارت میں آج دہلی دھماکے سے متعلق میٹنگ بھی ہونے والی ہے۔
قابل ذکرہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کچھ دیرپہلے ہی بھوٹان سے واپس آئے ہیں۔ انہوں نے ایل این جے پی اسپتال کا دورہ کیا اوردھماکے میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے انہیں مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔ انہوں نے وہاں موجود ڈاکٹروں کی ٹیم سے بھی ملاقات کی ہے۔
Went to LNJP Hospital and met those injured during the blast in Delhi. Praying for everyone’s quick recovery.
Those behind the conspiracy will be brought to justice! pic.twitter.com/HfgKs8yeVp
— Narendra Modi (@narendramodi) November 12, 2025
این آئی اے کررہا ہے پورے معاملے کی جانچ
لال قلعہ میٹرودھماکہ معاملے میں دہلی پولیس نے یواے پی اے (غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ) کی دفعہ 16 اور18 دھماکہ خیز ایکٹ اوربی این ایس کی دفعات کے تحت کوتوالی تھانے میں معاملہ درج کیا ہے۔ حالانکہ پورے معاملے کی جانچ این آئی اے کوسونپی گئی ہے۔
کارمیں دھماکہ ہونے سے کئی لوگ جاں بحق
خبروں کے مطابق، ڈاکٹرعمرپلوامہ کے کوئل کا رہنے والا تھا۔ اس نے 2017 میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر سے ایم بی بی ایس کیا تھا۔ لال قلعہ کے پاس جس کارمیں دھماکہ ہوا ہے، اس میں عمرکے موجود ہونے کا خدشہ ہے۔ حالانکہ اب تک یہ طے نہیں ہوپایا ہے کہ عمر تھا یا نہیں۔ فی الحال ڈی این اے سیمپل کی جانچ کی جا رہی ہے کہ اس کے بعد ہی طے ہوپائے گا کہ عمرکارمیں سوارتھا یا نہیں۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے الفلاح یونیورسٹی، دھوج، فتح پورتگا، فرید آباد اورجموں وکشمیرکے الگ الگ حصوں میں تلاشی بھی لی ہے۔ ڈاکٹرعمریہیں پڑھاتا تھا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی سامنے
دھماکہ میں مارے گئے لوگوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آچکی ہے۔ اس میں انکشاف ہوا ہے کہ کان کے پردے، پھپھڑے اورآنتیں پھٹ چکی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی لاشوں کی ہڈیاں ٹوٹیں، سرپرچوٹ کے نشان ملے ہیں۔ گہری چوٹ اورزیادہ خون بہنے سے موت ہوئیں۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


