Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

امت شاہ، جن کے پاس تعاون کا قلمدان بھی ہے، نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں، اس وزارت نے تمام ریاستی حکومتوں کے اشتراک سے کوآپریٹو نظام کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔

یہ منصوبہ صرف ایک سائنسی کامیابی نہیں بلکہ بھارت کے اس عزم کا اظہار ہے کہ وہ جدید تحقیق کو مقامی ضروریات سے ہم آہنگ کر کے ایک خود کفیل اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔

مالی سال 2025-2026 کے ابتدائی پانچ مہینوں (اپریل تا اگست) میں بھارت کی پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات مالیت کے لحاظ سے 13 فیصد کم ہو کر 15.8 ارب ڈالر پر آ گئیں۔ یہ اعداد و شمار پیٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالسس سیل کی رپورٹ سے حاصل کیے گئے ہیں۔

بھارت دنیا میں ساتواں بڑا کافی پیدا کرنے والا ملک ہے اور پانچواں بڑا برآمد کنندہ۔ ملک میں پیدا ہونے والی دو تہائی کافی برآمد کر دی جاتی ہے۔فصل سال 2025-2026 (اکتوبر سے آغاز) کے لیے کافی بورڈ نے ابتدائی تخمینہ 4.03 لاکھ ٹن لگایا ہے، جو پچھلے سال کے 3.63 لاکھ ٹن کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔

مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کف سیرپ  سے 12 بچوں کی موت نے پورے ملک میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ اس حادثے کے بعد راجستھان حکومت نے جے پور میں واقع کیسنز فارما کی 19 ادویات پر پابندی لگا دی ہے۔

ایچ بی ایس سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، نوراتری کے دوران اگرچہ مانگ بڑھی، لیکن کچھ علاقوں میں ڈسکاؤنٹ کی کمی اور دیہی علاقوں میں طویل مانسون و تہواروں کے وقت سے مانگ پر منفی اثر پڑا۔

اس مشن کے تحت مختلف شعبوں جیسے  تعمیرات، آئی ٹی، صحت کی دیکھ بھال، ہاسپٹلٹی اور مینوفیکچرنگ جیسے مختلف شعبوں میں تربیت دی  جاتی ہے۔ تربیت کے بعد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع سے منسلک کیا جاتا ہے،جس سے ان کی معاشی حالت بہتر ہوتی ہے۔

سری گنگا نگر میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل دیویدی نے کہا ’’میں یہاں یہ کہنا چاہوں گا کہ آپریشن سندور 1.0 کے دوران ہندوستان نے جو تحمل کا مظاہرہ کیا تھا وہ اس بار برقرار نہیں رکھا جائے گا۔‘‘

سوامی چیتنیانند کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا  ہے۔ سوامی پر طالبات کو دھمکیاں دینے اور ثبوت مٹانے کا بھی الزام ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، مغربی ہواؤں کا اثر جمعہ (آج) کو بھی قائم رہے گا۔ دن بھر بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ دوپہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، اور کچھ علاقوں میں درمیانی درجے کی بارش بھی ہو سکتی ہے۔