Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد کا سلسلہ جاری رہا ۔  وزیر اعظم نریندر مودی ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور متعدد لیڈران نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیں ۔ سبھی نے ان کے خدمت خلق کے کاموں کی ستائش کی۔

پٹنہ میٹرو کے پہلے مرحلے کا آغاز پیر سے ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار بلو لائن کا افتتاح کریں گے، جس کی دوری آئی ایس بی ٹی سے بھوت ناتھ تک ہے۔ میٹرو میں جدید کوچز، موبائل چارجنگ پوائنٹس اور 158 نشستوں کی گنجائش جیسی سہولیات دستیاب ہیں۔

ونے کمار (بہار ڈی جی پی) نے کہا ہم نے قتل کی وارداتوں پر فوراً کارروائی کرتے ہوئے، ملزمین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی ہے ۔ سائبر کرائم اب ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق:6 اور 7 اکتوبر کو پورے یوپی میں بارش اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔مغربی یوپی میں موسلادھار بارش اور اولے پڑنے کی وارننگ۔مشرقی یوپی میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان

جاں بحق مریضوں کے لواحقین نے اسپتال انتظامیہ پر سنگین غفلت کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب دھواں نکلنا شروع ہوا تو فوری طور پر عملے کو مطلع کیا گیا، لیکن کسی نے اس بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

اگر آپ ہر مہینے 25,000 روپے ڈاک گھر کی ریکرنگ ڈپازٹ (آر ڈی) اسکیم میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، تو 5 سال میں آپ 17 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم حاصل کر سکتے ہیں۔ اس اسکیم پر سالانہ 6.5 فیصد سود ملتا ہے، جو ماہانہ بنیاد پر کمپاؤنڈ ہوتا ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن نے بڑے اعلانات کئے ہیں۔ ہر بوتھ پر 100فیصد ویب کاسٹنگ کی جائے گی ، ووٹر لسٹ درست کرنے کا کام مکمل ہو چکا ہے اور ووٹنگ کا نیا نظام  نافذ کیا گیا ہے ۔

سنبھل مسجد تنازعہ اور’آئی لومحمد‘ مہم پرسماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق نے کہا کہ مسلمان ہندوستان کے وفادار ہیں، کیونکہ اسلام ملک سے محبت سکھاتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سچے مسلمان ملک اور مذہب دونوں کا احترام کرتے ہیں۔

کلیگنار یونیورسٹی بل سے متعلق تمل ناڈو حکومت اور گورنر کے درمیان جاری تنازعہ ایک بارپھر سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ حکومت نے صدر کے لئے بل کو محفوظ کرنے کے گورنر کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

یو پی اور بہار میں موسم پھر سے خراب ہو گیا ہے۔ مانسون کا اختتام قریب ہے، مگر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے لوگوں کو امس سے کچھ راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل یو پی کے کئی اضلاع میں تیز بارش کی توقع ہے،