Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

اے پی سی آرکی رپورٹ کے مطابق، محض 30 دنوں میں 23 شہروں میں 45 ایف آئی آردرج کی گئیں۔ یہ تمام کے تمام مسلمانوں کے خلاف ہی درج ہوئیں۔ اے پی سی آرٹیم کے مطابق، ابھی بھی بریلی کے بارادری علاقے میں پولیس کی بھاری تعیناتی کے باعث حالات کشیدہ ہیں اورمزید گرفتاریوں کے سبب لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول ہے۔

بہار انتخابات سے متعلق تمام پارٹیاں سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت میں مصروف ہیں۔ اسی دوران عظیم اتحاد نے پٹنا کی دِگھا اسمبلی سیٹ سے امیدوار اتار دیا ہے، جس سے سیاسی ماحول گرما گیا ہے۔

بنگلور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایس ایم جے کر کی قیادت میں منعقد ہونے والی 60ویں کانووکیشن میں یو ٹی خادر سمیت تین شخصیات کو اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا، جو اعلیٰ تعلیم میں تنوع کی علامت ہے۔

چراغ پاسوان کی حکمت عملی کا بھی بی جے پی کو فائدہ ہوا۔ انہوں نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے چچا پشوپتی پارس کو زبردست شکست دی۔ اس سے عمل سے انہوں نے  ثابت کردیا کہ   وہ رام ولاس پاسوان کے اصلی چانکیہ ہیں ۔ 

عدالت نے تسلیم کیا کہ اس گھوٹالہ کی منصوبہ بندی لالو یادو کی جانکاری سے کی گئی تھی۔ عدالت نے کہا کہ اس کیس میں ملزمان بڑی سازش میں ملوث تھے۔ اس کیس کا فائدہ لالو خاندان کو ہوا۔ معاہدے کے بدلے رابڑی اور تیجسوی کو بہت کم قیمتوں پر زمین ملی۔

 آج، پیر 13 اکتوبر کو مغربی اور مشرقی اتر پردیش میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ  14 اور 15 اکتوبر کو مغربی اور مشرقی اتر پردیش میں موسم صاف رہنے کی امید ہے۔

 آر جے ڈی کے قریبی ذرائع کے مطابق پارٹی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ 243 سیٹوں میں سے "کم از کم نصف" پر مقابلہ کرے گی۔ ذرائع نے تاخیر کا ذمہ دار کانگریس، بائیں بازو کی جماعتوں اور مکیش ساہنی کی وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کو ٹھہرایا۔

سکریٹری محکمہ فن، ثقافت و السنہ حکومت دہلی ڈاکٹر رشمی سنگھ نے کہا ’’اردو اکادمی کے زیر اہتمام شاعرات کے اس مشاعرے میں آکر مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ تمام شاعرات نے بہت خوبصورت انداز میں اپنا کلام پیش کیا، یہاں ہمیں دل کو مسحور کردینے والی شاعری سننے کا موقع ملا جس پر ہمیں فخر محسوس کرنا چاہئے۔‘‘

وِکاس شیل انسان پارٹی (VIP) کے سربراہ مکیش سہنی نے کہا کہ عظیم اتحاد تھوڑا سا غیر صحت مند ہے، کیونکہ سارے ڈاکٹر دہلی میں موجود ہیں، اسی لیے وہ وہیں جا رہے ہیں۔

بھارت رتن، مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پوری ریاست میں 31 اکتوبر کو ’رن فار یونٹی‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔