Bharat Express

علاقائی

بیگوسرائے کے اروا پنچایت کے وارڈ نمبر 8 میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔

اسدالدین اویسی نے کہا کہ وہ جگہ جہاں ہم 500 سالوں قرآن کریم کی تلاوت کیا کرتے تھے، عبادت و ریاضت میں مصروف رہتے تھے آج  وہ جگہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔

ای ڈی نے تمل ناڈو کے وزیرسینٹھل بالاجی کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا تھا اور انہیں 14 جون 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انہوں نے  کہا کہ ان کے سینے میں درد ہورہا ہے۔ جس کے بعد انہیں چنئی کے ایک سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

بی جے پی کے رہنما ترون چوگ نے ​​کہا کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اپنی سیاسی کھیل کھیل کر دہلی اور پنجاب کے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ دہلی اور پنجاب کے لوگوں کی نگاہوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب لوک سبھا انتخابات 2024 کے قریب ہیں۔ عام انتخابات کے پیش نظر ، بی جے پی سمیت تمام سیاسی جماعتیں ہر طبقے  کے رائے دہندگان کو راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہی

پارلیمنٹ اسموک حملہ  کے مرکزی ملزم للت جھا کی عدالتی تحویل میں بھی 5 جنوری تک عدالت نے توسیع کی۔ جس طرح ملزم  پارلیمنٹ کے اندر داخل ہوا اس کی وجہ سے بہت ہنگامہ ہوا تھا

اقتصادی نقطہ نظر سے، دسمبر 2023 ہندوستان کے لیے نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے جس میں جی ایس ٹی کی ریکارڈ وصولی ہوئی ہے۔

مرکزی حکومت کے نئے ہٹ اینڈ رن قانون کے خلاف احتجاج میں بس اور ٹرک ڈرائیوروں کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال جاری ہے۔ مدھیہ پردیش، راجستھان، بہار، چھتیس گڑھ، یوپی، اتراکھنڈ، پنجاب اور گجرات میں ڈرائیوروں نے تیسرے دن بھی احتجاج کیا۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بلیٹن میں جنوری 2024 کے دوران درجہ حرارت کی ممکنہ پیش گوئی کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک کے کئی حصوں میں ماہانہ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ایس پی سربراہ نے کہا، ''2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی حکومت کو کسی بھی قیمت پر ہٹانا ہوگا۔ بی جے پی حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں اور نوجوانوں سمیت ہر طبقے کو برباد کر دیا گیا ہے۔