Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

ہریانہ پولیس ڈپارٹمنٹ میں آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار کی خودکشی کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ اب روہتک میں ایک اور پولیس افسر نے اپنی جان دے دی۔ روہتک سائبر سیل کے انچارج اے ایس آئی سندیپ لاٹھر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی پہلی لسٹ جاری کر دی ہے جس میں تقریبا71 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس لسٹ میں کئی بڑے اور پرانے چہروں کو دوبارہ موقع دیا گیا ہے، جس سے صاف ہے کہ پارٹی اپنے تجربہ کار رہنماؤں پر بھروسہ بنائے ہوئے ہے۔

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا کہ اڈانی گروپ کو اس تاریخی پروجیکٹ پر گوگل کے ساتھ شراکت کرنے پر فخر ہے، جو ہندوستان کے مستقبل کو پہچان فراہم  کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری سے زیادہ ہے۔

رائٹرز کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے سری سن فارما سے کولڈریف سیرپ، ریڈنیکس فارما کی ریسپ فریش ٹی آر اور شیپ فارما کی ریلیف سیرپ کے مخصوص بیچ کی پہچان کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ سیرپ صحت کے لیے خطرہ پیدا کرسکتے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے نکسل فری انڈیا مشن کو بڑی کامیابی ملی ہے۔مہاراشٹر کے گڑھ چرولی میں ماؤ نواز رہنما ملوجلا وینوگوپال راؤ نے اپنے 60 ساتھیوں کے ساتھ سرنڈر کر دیا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جیتن رام مانجھی اور اوپیندر کشواہا 6 سیٹیں حاصل کرنے سے ناخوش ہیں۔ اگر این ڈی اے کے سیٹ شیئرنگ فارمولہ کو ان کو خوش کرنے کے لیے تبدیل کیا جاتا ہے تو یہ کچھ اس طرح نظر آئے گا

محکمہ موسمیات نے آج 14 اکتوبر کے لیے کوئی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دن ہلکا گرم رہے گا ،جب کہ شام  موسم خوشگوار رہے گا۔

سیکورٹی فورسز نے اے کے سیریز کی دو رائفلیں، چار راکٹ لانچر، گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ اور دیگر جنگی مواد برآمد کیا۔ حکام کے مطابق یہ آپریشن سری نگر میں مقیم بھارتی فوج کی چنار کور کو موصول ہونے والی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شروع کیا گیا۔

جیل میں بند شرجیل امام نے اپنی عرضی میں کہا کہ وہ بہادرگنج سے آزاد امیدوارہیں۔ وہ کسی پارٹی سے وابستہ نہیں ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ شرجیل امام کے خلاف دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے سال 2020 میں ایف آئی آر درج کی تھی، اس کے بعد سے وہ جیل میں بند ہیں۔

اے پی سی آرکی رپورٹ کے مطابق، محض 30 دنوں میں 23 شہروں میں 45 ایف آئی آردرج کی گئیں۔ یہ تمام کے تمام مسلمانوں کے خلاف ہی درج ہوئیں۔ اے پی سی آرٹیم کے مطابق، ابھی بھی بریلی کے بارادری علاقے میں پولیس کی بھاری تعیناتی کے باعث حالات کشیدہ ہیں اورمزید گرفتاریوں کے سبب لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول ہے۔