Bharat Express

علاقائی

اس نئے قانون کے تحت اگر کوئی زبانی یا تحریری یا علامتی طور پر ایسی سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے یا اتحاد و سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے لیے عمر قید کی سزا ہے۔ اس کے علاوہ نئے قانون میں جرمانے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔

ٹی ڈی پی سربراہ چندرابابو نائیڈو کپم سے انتخاب لڑیں گے جبکہ ان کے بیٹے نارا لوکیش منگل گری سے قسمت آزمائیں گے۔ اس وقت پارٹی نے 94 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں سے 23 نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے۔

اے آئی یوآئی ڈی ایف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر رفیق الاسلام نے کہا کہ الیکشن قریب ہے۔ ایسے میں یہ سب کچھ صرف مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی ان کی حکمت عملی ہے۔ اس لئے اب آسام میں مسلم میریج ایکٹ اور طلاق رجسٹریشن ایکٹ کو منسوخ کر رہے ہیں۔

یوتھ چیتنا کے قومی کوآرڈینیٹر روہت کمار سنگھ نے پریاگ راج میں ویراٹ ہندو مہا سمیلن کا اہتمام کیا تھا۔

تالاب میں ٹریکٹر-ٹرالی کے پلٹنے سے تقریباً 15 افراد کی موت ہوگئی۔ وہیں تالاب سے اسپتال تک لاشوں کا انبارلگ گیا۔ قریب ہی واقع پٹیالی کے طبی مرکز یعنی اسپتال پرتالاب سے نکالے گئے لوگوں کو بھیجا گیا ہے۔ وہیں موصولہ اطلاعات کے مطابق، عقیدت مند ایٹہ ضلع کے کہا گاؤں کے باشندے بتائے جا رہے ہیں۔

یوپی پولیس پیپر لیک معاملے میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ سی ایم یوگی نے یوپی پولیس کا امتحان منسوخ کر دیا ہے۔

ہریانہ میں ہیڈ کانسٹبل پرمود کے قتل کے ملزم ارون عرف چورا کو دہلی کی جنک پوری تھانہ پولیس نے پکڑلیا۔ پوچھ گچھ میں اس نے 2 دیگرملزمین کے ساتھ قتل کا جرم قبول کیا ہے۔

سدرشن سیتو اوکھا کو بیٹ دوارکا سے جوڑے گا۔ اس سے بیٹ دوارکا جانے والے یاتریوں کو سہولت ملے گی۔ قبل ازیں خراب موسم کی وجہ سے عقیدت مندوں کو  بیٹ دوارکا جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

آسام میں ہیمنت بسوا سرما حکومت نے یو سی سی کی طرف پہلا قدم رکھتے ہوئے مسلم شادی اور طلاق ایکٹ ختم کردیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ خاتون کا خیال تھا کہ وہ اس معاملے کو حل کر لے گی۔ اسی لیے اس نے وی جے کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس کام کے لیے چار لوگوں کو رکھا۔ یہی نہیں، وی جے کی لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے خاتون نے اس کی گاڑی میں ایئر ٹیگ بھی لگا دیا۔