Bharat Express

علاقائی

آج دہلی ہائی کورٹ نے 2015-16 کے درمیان دہلی خواتین کمیشن میں مبینہ غیر قانونی تقرریوں کے معاملے میں نچلی عدالت کی طرف سے الزامات عائد کرنے کے خلاف دائر مالیوال کی عرضی کو مسترد کر دیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو بحال کیا۔ فوری امدادی کام شروع کر دیا گیا اور شدید زخمیوں کو فوری طبی خدمات کے لیے دوسرے ہاسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ میں سی بی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں 2021 کے تشدد کے بعد درج 40 سے زیادہ مقدمات کی سماعت ریاست سے باہر منتقل کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔

یہ معاملہ 31 مئی 2015 کا ہے۔ اس وقت انسداد بدعنوانی بیورو نے ریونت ریڈی کو قانون ساز کونسل کے انتخابات میں ٹی ڈی پی امیدوار ویم نریندر ریڈی کی حمایت کے لیے نامزد ایم ایل اے ایلوس اسٹیفنسن کو 50 لاکھ روپے کی رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ریونت ریڈی اس وقت ٹی ڈی پی میں تھے۔

اس سے پہلے 18 ستمبر کو اسی معاملے میں ای ڈی نے بہار کے سابق وزیر اعلی لالو یادو، سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو، تیج پرتاپ یادو اور دیگر ملزمان کو سمن جاری کیا تھا۔ اب عدالت نے اس معاملے میں اکھلیشور سنگھ اور ان کی بیوی کرن دیوی کو بھی سمن بھیج دیا ہے۔

جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ عبداللہ فیملی کی وجہ سے ہندوستان میں کشمیرہے۔ اگرعبداللہ خاندان نے تب پاکستان کا ایجنڈا نافذ کیا ہوتا توجموں وکشمیرہندوستان کے بدلے پاکستان میں ہوتا اورآزاد ہوتا۔

وقف ترمیمی بل پر جمعرات کو جے پی سی کی پانچویں میٹنگ ہوئی۔ سیاسی پارٹیوں کے اراکین کے ساتھ ہی مذہبی تنظیموں اورقانونی ماہرین کا موقف سنا گیا۔ میٹنگ میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ نےمغل بادشاہ اکبرکی بیگم کا ذکرکیا توکانگریس، عام آدمی پارٹی اوراے آئی ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی برہم ہوگئے۔

قابل ذکر با ت یہ ہے کہ دہلی-این سی آر کے تمام علاقوں میں پچھلے کئی دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دہلی کے کئی علاقوں میں لوگوں کو جام اور پانی بھر جانے کی پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ سے تمام ڈاکٹرز کام پر واپس آجائیں گے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور لوگوں کی مدد کریں گے۔

شیخ حسینہ کے بارے میں فی الحال بتایا جا رہا ہے کہ وہ ہندوستان کے ہندن ایئربیس کے سیف ہاؤس میں ہیں۔ قبل ازیں مشیر محمد توحید حسین نے کہا کہ اس معاملے پر ہندوستان کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔