Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

ہر سردی میں مہنگی  ہونے والی پیاز اس بار لوگوں کو راحت دے رہی ہے۔ ’کاندا ایکسپریس‘ کے ذریعے مہاراشٹر سے ملک بھر میں بروقت سپلائی، بفر اسٹاک کے درست استعمال اور زبردست پیداوار کے باعث پیاز کی قیمتیں قابو میں بنی ہوئی ہیں۔

اجمیر شریف درگاہ کے دیوان کے جانشین سید نصیرالدین چشتی نے ملک کی مشترکہ ثقافت، گنگا-جمنی تہذیب اور سماجی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی تقریبات سماج کو جوڑنے کا ایک مضبوط اور مؤثر ذریعہ ہیں۔

چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ ضلع میں جندل کوئلہ کان کے خلاف چل رہا دیہاتیوں کا احتجاج ہفتے کے روز پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔ مظاہرین نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا، جس میں تھانہ انچارج کملا پُسام شدید زخمی ہو گئیں۔

کیا آپ سونا خریدنے یا سرمایہ کاری کرنے کا سوچ رہے ہیں؟ آج چاندی کی قیمت نے 11,000 روپے کا بڑا اضافہ کرتے ہوئے فی کلو 2.51 لاکھ روپے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اسی طرح سونے کی قیمتیں بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

بنگلہ دیش میں انتہاپسند عناصر کے ہاتھوں اقلیتوں پر ہو رہے حملوں پر کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سناتن کو مٹانے والے خود مٹ گئے، مگر سناتن آج بھی زندہ ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 سے قبل مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ 29 سے 31 دسمبر تک کولکاتا کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ پارٹی کی تیاریوں، انتخابی حکمتِ عملی اور ایس آئی آر (SIR) عمل پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

بیگوسرائے ضلع کے چھوڑاہی تھانہ علاقے کے بکھڑا گاؤں میں مویشیوں کے لیے جلائی گئی آگ سے شدید تباہی مچ گئی۔ متاثرہ خاندانوں کا تمام سامان جل کر خاک ہو گیا،فائر بریگیڈ کی گاڑی تاخیر سے پہنچنے پر لوگ کافی  ناراض بھی ہیں۔

دگ وجے سنگھ نے اپنے بیانات سے یوٹرن لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے آر ایس ایس اور بی جے پی کے مخالف رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز دگ وجے سنگھ نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے مودی کی کھل کر تعریف کی تھی۔

غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اظہار تشکرکے دوران کہا کہ غالب تقریبات جو ہر سال دسمبر میں ہوتی ہیں، اس کے موضوعات ادبی دنیا میں نئے مباحث کا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔ پریم چند پردلی میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا انٹرنیشنل سمینارہے۔ اس کا عنوان بھی یعنی پریم چند، ذہن،زمانہ اور آرٹ بڑی حد تک پریم چند کی تخلیقات اور زمانے سے ان کے رشتے کو ظاہرکرتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کو سنہ 2025 میں دنیا کے کئی ممالک کی جانب سے اعلیٰ ترین شہری اعزازات سے نوازا گیا۔ یہ کامیابی مودی کو بھارت کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر عالمی وقار اور احترام کی نئی بلندیوں تک لے جاتی ہے۔