Woman Slaps Man for Molesting Her on Bengaluru Metro: بنگلورو میٹرو میں چھیڑ چھاڑ پر خاتون نے ملزم کو مارا زوردار تھپڑ، تفتیش جاری
پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور میٹرو کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ملزم کی شناخت 45 سالہ شخص کے طور پر ہوئی ہے، اور پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔
Bihar news: بیٹے کو کرسی، ہمیں صرف ضیافت؟ اُپیندر کشواہا سے ناراض تین اراکین اسمبلی کے باغی تیور، بہار میں سیاسی بھونچال کی آہٹ
آر ایل ایم کے صدر اُپیندر کشواہا کی جانب سے دیے گئے لِٹّی چوکّا ضیافت میں ان کے تین اراکین اسمبلی شریک نہیں ہوئے۔ ان تینوں اراکین اسمبلی نے دہلی جا کر بی جے پی کے قومی ورکنگ صدر نتن نبین سے ملاقات کی۔
Village lacked road, patient was carried in bag to hospital: گاؤں میں سڑک نہیں تو مریض کو جھولی میں ڈال کر پہنچایا اسپتال، ویڈیو ہوئی وائرل
مدھیہ پردیش کے علی راج پور ضلع کے کاچلا فلیا میں سڑک کی کمی نے اہلِ خانہ کے لیے مشکلات بڑھا دیں۔ 62 سالہ روپلی کی طبیعت بگڑنے پر گھر والوں نے انہیں جھولی میں ڈال کر تقریباً ایک کلومیٹر پیدل چلتے ہوئے سڑک تک لے گئے۔
Dehlvi Group of Companies celebrates centenary: دہلوی گروپ آف کمپنیز کا جے پور میں منایا گیا شاندار صد سالہ جشن، طبِ یونانی سے وابستہ ملک بھر کی ممتاز شخصیات نے کی شرکت
دہلوی گروپ آف کمپنیز نے اپنی شاندار صد سالہ تقریب راجستھان کے تاریخی مقام مہاراجہ بھنور سنگھ پیلس، جے پور میں نہایت وقار اور شان و شوکت کے ساتھ منعقد کی۔ یہ تین روزہ تقریب ۱۷ دسمبر سے ۱۹ دسمبر ۲۰۲۵ تک جاری رہی، جس میں طبِ یونانی سے وابستہ ملک بھر کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
Dhurandhar film screening: ڈاکٹر راجیشور سنگھ کی پہل سے 450 سے زائد نوجوانوں نے دیکھی قومی جذبہ بیدار کرنے والی فلم ’دھرندھر‘، سنجے دت کی ورچوئل موجودگی نے بڑھایا جوش
یوتھ آئیکون رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ’دھرندھر‘ کی خصوصی اسکریننگ کے ذریعے نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کیا۔ سروجنی نگر میں قوم سازی کا پیغام: نوجوانوں کو صحیح فکر اور سمت دینے کے لیے کی گئی خصوصی اسکریننگ۔
Afzal Ansari criticizes Minister Dayashankar Singh: یوپی حکومت میں وزیر دیا شنکر سنگھ کو افضال انصاری نے بنایا تنقید کا نشانہ، کُل دیپ سینگر کی ضمانت کے فیصلے کا کیا تھا خیرمقدم
غیر قانونی دراندازوں کے مدعے پر افضال انصاری نے کہا کہ بہار میں ایس آئی آر کا پروگرام چلایا گیا، جہاں تقریباً 64 لاکھ افراد کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹائے گئے۔ بہار کے بعد اتر پردیش اور مغربی بنگال سمیت 12 ریاستوں میں ایس آئی آر کا عمل شروع کیا گیا۔ دراندازوں کے معاملے پر بہت بدنامی کی گئی، لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔
How to stop smart tv spying: ہو جائیں ہوشیار! آپ کا اسمارٹ ٹی وی کر رہا ہے آپ کی جاسوسی، فوراً بند کریں یہ 5 سیٹنگز
اسمارٹ ٹی وی صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں، بلکہ آپ کی پرائیویسی کے لیے ایک بڑا خطرہ بھی بن سکتا ہے۔ اے سی آر (ACR) ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹی وی آپ کی ہر سرگرمی اور ہر موو پر نظر رکھتا ہے۔ جانیے کہ کس طرح آپ اپنے ٹی وی کی سیٹنگز میں جا کر اس ڈیٹا چوری کو روک سکتے ہیں۔
Condolences on the passing of Biswa Bandhu Sen: وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا تریپورہ اسمبلی کے اسپیکر بسوا بندھو سین کے انتقال پر اظہار تعزیت
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی بسوا بندھو سین کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بسوا بندھو سین ایک باوقار اور عوامی خدمت سے وابستہ رہنما تھے، جنہوں نے اپنی زندگی کے کئی سال عوامی خدمت کے لیے وقف کیے۔ امت شاہ نے اسے تریپورہ کی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔
الیکشن سے پہلے بی جے پی کو بڑا جھٹکا، ترنمول کانگریس میں شامل ہوئیں یہ بنگالی اداکارہ، کہا- غلطی کی اصلاح ہوئی
اداکارہ پارنومترا بی جے پی چھوڑکرٹی ایم سی میں واپس آگئی ہیں۔ انہوں نے اپنی پچھلی پارٹی میں شمولیت کوایک "غلطی" قراردیا اورممتا بنرجی کے اقدامات سے متاثر ہوکریہ قدم اٹھایا ہے۔ اس انحراف نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی ماحول کوگرما دیا ہے۔
Bihar Cabinet Expansion News: بی جے پی-جے ڈی یو میں کابینہ توسیع پراتفاق، 12 نئے چہرے ہوسکتے ہیں شامل، کسی مسلم کو شامل کئے جانے پر تعطل برقرار
بہارمیں نتیش حکومت کی کابینہ توسیع کی تیاری تیزہوگئی ہیں۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں 12-11 نئے وزرا کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمارنے حال ہی میں وزیراعظم مودی اورامت شاہ سے ملاقات کرکے اس حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا تھا۔





