Bharat Express

علاقائی

کانگریس چھوڑنے والے سنجے نروپم نے اب طے کرلیا ہے کہ وہ کس پارٹی میں شامل ہوں گے۔ بدھ کو انہوں نے اپنے اگلے قدم سے متعلق چل رہی قیاس آرائیوں پر بریک لگا دیا۔

کچھ دن پہلے امیت کٹیال کی گڑگاؤں کے میڈانتا اسپتال میں سرجری ہوئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ امت کتیال کو عبوری ضمانت ملنے کے بعد کچھ ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے تھے، اس دوران کٹیال کے وکلاء کی ای ڈی حکام سے بحث ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق موجودہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 66.14 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے اور دوسرے مرحلے میں 66.71 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا، 'کانگریس اور بائیں بازو کا جیتنا ضروری ہے، اگر ایسا نہیں ہوا تو سیکولرازم خطرے میں پڑ جائے گا۔ ٹی ایم سی کو ووٹ دینے کا مطلب ہے بی جے پی کو ووٹ دینا، اس لیے بہتر ہو گا کہ آپ صرف بی جے پی کو ووٹ دیں۔

ہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بدھ (1 مئی) کو بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس معلومات کی کمی ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ کرپوری ٹھاکر کو ابھی بھارت رتن دیا گیا ہے

ورون گاندھی کے گاندھی خاندان کی روایتی سیٹ رائے بریلی سے الیکشن لڑنے کی قیاس آرائیوں پر انہوں نے کہا کہ…

وزیر اعلی نے کہا، "مسلمانوں کے لیے، ہم نے قبرستانوں کی گھیرابندی کرائی اورمدارس کو بھی سرکاری پہچان دی، پہلے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان بہت لڑائی ہوتی تھی اورشعبہ صحت کا نظام بہت خراب تھا۔

کرناٹک کے ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا پر جنسی استحصال کا الزام ہے۔ اس موضوع پر اپوزیشن بی جے پی پر حملہ آور ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو ایکس پر پوسٹ کیا کہ کرناٹک میں خواتین کے ساتھ ہوئے گھناؤنے جرم پر بھی وزیراعظم مودی نے خاموشی اختیار کرلی ہے۔

 لوک سبھا الیکشن کے درمیان کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال سے ملاقات کی۔ اس وقت جب اروند کیجریوال دہلی شراب گھوٹالہ معاملے سے متعلق تہاڑ جیل میں بند ہیں، ایسے موقع پر کی گئی اس ملاقات کو کافی ضروری بتایا جارہا ہے۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے وکیل کے مطابق وہ صرف دو ہینڈل چلاتے ہیں، ایک تلنگانہ چیف منسٹر آفس (سی ایم او) اور دوسرا ان کا اپنا اکاؤنٹ۔ ایسے میں دہلی پولیس کی طرف سے اٹھائے جانے والے سوال نا مناسب ہے ۔