تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی
وزیر داخلہ امت شاہ کے فرضی ویڈیو سے متعلق معاملے میں، تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے کوئی ویڈیو شیئر نہیں کیا ہے۔ دہلی پولیس کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے، ان کے وکیل سومیا گپتا نے بھی کہا کہ وہ تلنگانہ کانگریس کے ایکس (سابقہ ٹویٹر) ہینڈل کو وہ نہیں سنبھالتے ہیں۔
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے وکیل کے مطابق وہ صرف دو ہینڈل چلاتے ہیں، ایک تلنگانہ چیف منسٹر آفس (سی ایم او) اور دوسرا ان کا اپنا اکاؤنٹ۔ ایسے میں دہلی پولیس کی طرف سے اٹھائے جانے والے سوال نا مناسب ہے ۔ وزیر داخلہ کا ہینڈل جعلی ویڈیو اپ لوڈ یا شیئر کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا گیا۔
وزیر داخلہ کی تقریر سے متعلق فرضی کلپ شیئر کرنے کے معاملے میں ریونت ریڈی کے وکیل سومیا گپتا بدھ (1 مئی 2024) کو دہلی پولیس کے سامنے پیش ہوئے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق وکیل نے صحافیوں کو بتایا کہ جس ہینڈل کے ذریعے مذکورہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے وہ ریونت ریڈی کا نہیں ہے۔
دریں اثنا، پولیس ذرائع نے کہا کہ اگر کسی شخص کو سی آر پی سی کی دفعہ 160/91 کے تحت نوٹس دیا جاتا ہے، تو وہ ذاتی طور پر حاضر ہو سکتا ہے یا تفتیشی افسر کے سامنے قانونی نمائندہ بھیج سکتا ہے۔ دراصل امت شاہ سے متعلق فرضی ویڈیو معاملے میں الزام ہے کہ اسے ریونت ریڈی کے ایکس ہینڈل سے شیئر کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے انہیں اس سلسلے میں کوڈ آف کریمنل پروسیجر (سی آر پی سی) کی دفعہ 160/91 کے تحت نوٹس دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


