Bharat Express

Telangana News

تلنگانہ کابینہ نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی طرف سے مقررکردہ 15 اگست سے پہلے31,000 کروڑ روپئے کے زرعی قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ زرعی قرض معاف ہونے سے متعلق راہل گاندھی کا تبصرہ بھی سامنے آیا ہے اوران کا کہنا ہے کہ جو وعدہ کیا، وہ کر کے دکھایا ہے۔

تلنگانہ حکومت نے ابھی تک ریاستی نشان کے تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر چارمینار اور کاکتیہ آرچ کو نشان سے ہٹا دیا جاتا ہے تو تلنگانہ کی شناخت مٹنے کا اندیشہ ہے۔

تیلگو فلم انڈسٹری کی آخری بڑی ہٹ ٹِلو اسکوائر تھی، جو 29 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس طرح، ٹالی ووڈ کو ایک کامیاب فلم دیکھے تقریباً ڈیڑھ ماہ گزر چکا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق عام انتخابات اور آئی پی ایل کی وجہ سے پروڈیوسر فلمیں ریلیز نہیں کر رہے ہیں۔

ریاستی پولیس نے جمعہ کو تلنگانہ ہائی کورٹ میں کلوزر رپورٹ داخل کی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ روہت کی خودکشی کے لیے کوئی بھی ذمہ دار تھا۔ اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روہت ویمولا کا دیا گیا ذات کا سرٹیفکیٹ فرضی تھا۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے وکیل کے مطابق وہ صرف دو ہینڈل چلاتے ہیں، ایک تلنگانہ چیف منسٹر آفس (سی ایم او) اور دوسرا ان کا اپنا اکاؤنٹ۔ ایسے میں دہلی پولیس کی طرف سے اٹھائے جانے والے سوال نا مناسب ہے ۔

پربھاکر راؤ کے حکم پر مبینہ طور پر ثبوت کو تباہ کر دیا گیا تھا۔ مبینہ طور پر یہ حکم کانگریس نے 2023 کے انتخابات میں بی آر ایس کو شکست دینے کے ایک دن بعد دیا ہے۔

ای ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ کویتا شراب کے تاجروں کی لابی 'ساؤتھ گروپ' سے منسلک تھی، جو 2021-22 کے لیے دہلی ایکسائز پالیسی میں بڑا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

کے سی آر کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کے سی آر کو نشانہ  بنایا اور کہا کہ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کانگریس نے کیا کیا ہے؟ میں ان کو بتاتا ہوں کہ کانگریس نے کیا کیا - جن سڑکوں پر کے سی آر چلتے ہیں وہ کانگریس نے بنوائی تھیں اور جس اسکول یا یونیورسٹی میں انہوں نے تعلیم حاصل کی تھی وہ کانگریس نے بنائی تھی۔

تلنگانہ میں 30 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ اور وزیر اعلی کے. چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) اور ان کے سابق ساتھی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ایٹلا راجندر کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔