Bharat Express

Telangana Theaters To Shut Down For Two Weeks: تیلگو فلم انڈسٹری کا برا حال، تلنگانہ میں 2 ہفتے کیلئے سنیما گھر بند کرنے کا اعلان

تیلگو فلم انڈسٹری کی آخری بڑی ہٹ ٹِلو اسکوائر تھی، جو 29 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس طرح، ٹالی ووڈ کو ایک کامیاب فلم دیکھے تقریباً ڈیڑھ ماہ گزر چکا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق عام انتخابات اور آئی پی ایل کی وجہ سے پروڈیوسر فلمیں ریلیز نہیں کر رہے ہیں۔

تیلگو فلم انڈسٹری  ان دنوں برے دور سے گزر رہی ہے ،چونکہ ناہی کوئی بڑی فلم آرہی ہےا ور ناہی شائقین بڑی تعداد میں سنیما ہال پہنچ رہے ہیں ،ایسے میں تیلگو فلم انڈسٹری ان دنوں کافی مشکلات  سے گزر رہی ہے۔خبر ہے کہ تیلگو فلم انڈسٹری میں گزشتہ چند ہفتوں سے کوئی بڑی ریلیز نہیں ہوئی ہے۔ آخری بڑی ریلیز وجے دیوراکونڈا کی فیملی اسٹار تھی جو 5 اپریل کو اسکرینز پر آئی تھی۔ تاہم، یہ باکس آفس پر ناکامی کے طور پر ختم ہوئی۔

تیلگو فلم انڈسٹری کی آخری بڑی ہٹ ٹِلو اسکوائر تھی، جو 29 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس طرح، ٹالی ووڈ کو ایک کامیاب فلم دیکھے تقریباً ڈیڑھ ماہ گزر چکا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق عام انتخابات اور آئی پی ایل کی وجہ سے پروڈیوسر فلمیں ریلیز نہیں کر رہے ہیں۔ جس کے باعث گزشتہ 50 دنوں سے تھیٹر بغیر کسی کاروبار کے خالی پڑے ہیں۔

خاص طور پر سنگل سکرین تھیٹروں کو کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ اس طرح تلنگانہ میں سنگل اسکرین تھیٹر مالکان نے اگلے دو ہفتوں تک اپنے تھیٹر بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کم  شائقین کی وجہ سے نمایاں نقصانات کی اطلاع دی ہے۔ مالی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے آزادانہ طور پر تھیٹرز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے پروڈیوسرز سے کہا ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو بحال کرنے میں مدد کے لیے تھیٹر کے کرائے میں اضافہ کریں۔ صورتحال بہتر ہونے پر وہ تھیئٹرز کو دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔