Bharat Express

علاقائی

دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں نے کہا کہ رمضان کے مبارک اورمقدس مہینے میں جو بھی دعا مانگی جاتی ہے، وہ قبول ہوتی ہے۔ انہوں نے سبھی لوگوں سے ہندوستان کے تحفظ، عزت واحترام اورترقی کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے ٹکڑے-ٹکڑے ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔ یہ حادثہ کیسے ہوا اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

نیوز نیکسٹ 2024 پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے شامل ہوں گے اور موجود لوگوں کو خطاب کریں گے۔

NCP Leader Nawab Malik: این سی پی شرد پوار کے لیڈر نواب ملک کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ کرلا کے کیرتیکر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ -بھارت ایکسپریس

مئوکے سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کے نمازجنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔ اس دوران حامیوں نے مختارانصاری زندہ آباد کے نعرے لگائے، جس پر ڈی ایم نے سخت وارننگ دی ہے۔

منگوتا شری نواسلو ریڈی اونگول سے 4 بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ وہ اپنے بیٹے کو ٹکٹ دلانا چاہتے تھے، لیکن دہلی شراب پالیسی معاملے میں نام ہونے کی وجہ سے ایسا نہیں ہوپایا۔

مقتول شانو احمد شاہ کے والدین شکیل احمد اور زرینہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے کو قتل کرنے والے ملزمین کے خلاف تاحال قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ اب لواحقین پولیس سے انصاف کی التجا کر رہے ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 5 شخصیات کو بھارت رتن ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ ان میں لال کرشن اڈوانی، سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ، کرپوری ٹھاکر اوردیگر شامل ہیں۔

کالی باغ قبرستان کے باہر ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچے، لیکن پولیس نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ صرف خاندان کے قریبی لوگوں کو ہی اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نےنماز جنازہ شرکت کی۔

آر بی آئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق، بینک دونوں دنوں میں معمول کا کاروبار کریں گے اور عام اوقات کے مطابق کھلیں گے۔