Wings India Awards 2026: ونگز انڈیا ایوارڈز 2026 میں لکھنؤ ایئرپورٹ کو بڑی کامیابی، 5 تا 10 ملین مسافروں کے زمرے میں بہترین ہوائی اڈہ قرار
حیدرآباد میں منعقدہ تقریب میں لکھنؤ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کو ایوارڈ، مسافروں کی سہولت اور جدید خدمات کو سراہا گیا۔ ونگز انڈیا ایوارڈز 2026 میں لکھنؤ ایئرپورٹ کو بہترین ہوائی اڈہ قرار دیا جانا نہ صرف شہر بلکہ پورے اتر پردیش کے لیے فخر کا باعث ہے۔ یہ کامیابی اس بات کی عکاس ہے کہ اگر منصوبہ بندی، جدید ٹیکنالوجی اور بہتر انتظام کو یکجا کیا جائے تو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں، جو مسافروں کے اعتماد میں اضافے اور خطے کی مجموعی ترقی کا سبب بنتی ہیں۔
Jamaat-e-Islami Hind remarks on UGC controversy: سماجی تفریق کے خلاف یوجی سی ضوابط خوش آئند، لیکن انھیں مزید جامع بنانے اور موثر نفاذ پر توجہ کی ضرورت: پروفیسر سلیم انجینئر
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی تعلیمی بورڈ نے یو جی سی ایکوئٹی گائیڈ لائنز پر سپریم کورٹ کے اسٹے سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Shahnawaz Hussain taunts the DMK: کانگریس تو ڈوبتا ہوا جہاز ہے! شاہنواز حسین کا ڈی ایم کے پر طنز، کہا- ’’زیرو پر آؤٹ ہونا ہے تو راہل کا ہاتھ تھامیں‘‘
تمل ناڈو میں ڈی ایم کے–کانگریس اتحاد کے اختلافات پر بی جے پی نے شدید حملہ کیا ہے۔ پارٹی ترجمان شاہنواز حسین نے کانگریس کو ’ڈوبتا ہوا جہاز‘ قرار دیتے ہوئے ڈی ایم کے کو اس سے دور رہنے کی نصیحت دی ہے۔
NCPH Hostpital chirmiri SECL neglect health crisis: یہ کیا ہو گیا! اسپتال خود ہوا بیمار، ایس ای سی ایل کی غفلت کی بھاری قیمت چکا رہا این سی پی ایچ اسپتال
چرمری کے این سی پی ایچ اسپتال ایس ای سی ایل کی لاپرواہی کا شکار ہو گیا ہے۔ کبھی مریضوں سے بھری او پی ڈی آج سنّاٹے میں ہے۔ عملے کی کمی اور خراب انتظامات نے اسپتال کو خود علاج کا محتاج بنا دیا ہے۔
Bijapur bastar naxal IED plot foiled: بیجاپور میں ٹل گیا بڑا حادثہ ، سڑک کے نیچے چھپے تھے 30 کلو کے ’ڈیتھ ٹریپ‘، جوانوں نے یوں ناکام بنائی نکسلیوں کی سازش
چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں سکیورٹی فورسز نے نکسلیوں کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ نکسلیوں نے جوانوں کو نشانہ بنانے کے لیے سڑک کے عین درمیان بھاری مقدار میں آئی ای ڈی (IED) نصب کر رکھی تھی، جسے بروقت تلاش کر کے موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔
Sunetra Pawar next deputy CM: سنیترہ پوار ہوں گی اگلی ڈپٹی سی ایم؟ اجیت پوار کے انتقال کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں نیا موڑ
اجیت پوار کے انتقال کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ این سی پی میں قیادت کی تبدیلی پر جاری بحث کے درمیان سنیترہ پوار کے ڈپٹی وزیراعلیٰ بننے کی قیاس آرائیاں بھی زور پکڑ رہی ہیں۔
Gold-Silver price: چاندی 4 لاکھ سےکر گئی تجاوز ، سونا بھی 2 لاکھ سے اوپر؟صرافہ بازار میں اب تک کا سب سے بڑا دھماکہ!
ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں آج کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ سونے کی قیمت میں 11,500 روپے اور چاندی میں 30,000 روپے کی ایک ہی دن میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ درج کیا گیاہے۔ عالمی کشیدگی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے درمیان سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رخ کر رہے ہیں، جس کے باعث قیمتی دھاتوں کے دام آسمان کو چھو رہے ہیں۔
Delhi school bomb threat: دہلی کے کئی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی، پولیس نے اسکول کے احاطے کو خالی کروایا اور سکیورٹی کی گئی سخت
دہلی کے ایمِٹی اور برلا ودیا نکیتن سمیت کئی اسکولوں کو جمعرات کی صبح بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکولوں کو خالی کروایا، تلاشی مہم چلائی اور سکیورٹی سخت کر دی ہے۔
Baramati plane crash: بارامتی طیارہ حادثہ: یوپی کے جونپور کی بیٹی پنکی مالی نے بھی گنوا دی اپنی جان، گاؤں میں چھا گیا غم کا ماحول
مہاراشٹر کے بارامتی میں ہونے والے ہوائی جہاز کے حادثے میں جونپور کی فلائٹ اٹینڈنٹ پنکی مالی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ موت کی خبر ملتے ہی کیراکت تحصیل کے بھینسا گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
Chandigarh mayor election BJP won: چنڈی گڑھ میئر انتخاب میں کھلا کمل، بی جے پی کے سوربھ جوشی نے سہ رخی مقابلے میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کو دی شکست
چنڈی گڑھ میئر انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار سوربھ جوشی نے 18 ووٹ حاصل کر کے فتح درج کی، جبکہ عام آدمی پارٹی کو 11 ووٹ اور کانگریس کو 7 ووٹ ملے۔ یہ پہلا موقع تھا جب میئر، سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہاتھ کھڑا کر کے کیا گیا۔ میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی پہلے ہی عددی لحاظ سے مضبوط پوزیشن میں تھی، اور عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے الگ الگ انتخاب لڑنے کے باعث بی جے پی کی جیت کو پہلے ہی یقینی مانا جا رہا تھا۔





