Gamcha Controversy: ’صرف ایک ہی شخص نے نہیں پہنا آسامیپٹکا …‘، راہل گاندھی کے گمچھا تنازع پر امت شاہ نے کیا کہا؟
آسام کے دورے پر پہنچے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گمچھا تنازع سے متعلق ایک بار پھر راہل گاندھی پر نشانہ سادھا۔ اس موقع پر شاہ نے کہا کہ راشٹر پتی بھون میں منعقد ایک پروگرام میں سبھی نے آسامی گمچھا پہنا تھا، سوائے ایک شخص کے، اور وہ شخص راہل گاندھی تھے ،پڑھیں پوری خبر ۔
Anandapur Fire Incident: کولکتہ آتش زدگی معاملہ، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوئی، کئی افراد اب بھی لاپتہ
المناک واقعہ 26 جنوری کی صبح آنندپور میں ایک گودام میں پیش آیا تھا، جہاں آگ لگنے کے وقت متعدد مزدور اندر سو رہے تھے۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ کئی افراد کو نکلنے کا موقع تک نہیں ملا۔ اطلاع ملتے ہی ریاستی فائر سروس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
Avimukteshwaranand V/s Yogi Government: ’یوگی کو ثابت کریں گے غیر ہندو …‘، کاشی پہنچتے ہی اب کیا کہہ گیے اوی مکتیشور آنند؟
پریاگ راج تنازع کے بعد کاشی پہنچے شنکر آچاریہ اوی مکتیشور آنند نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر براہِ راست حملہ کیا ہے۔ انہوں نے 40 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے یوگی سے ہندو ہونے اور گاؤ بھکت ہونے کا ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Snowfall continues in Kashmir: جموں و کشمیر میں برف باری کا سلسلہ جاری، 10 اضلاع میں الرٹ، یکم فروری سے شدید برف باری کی وارننگ
محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت 1.3 ڈگری سیلسیس، گلمرگ میں منفی 9 ڈگری سیلسیس اور پہلگام میں منفی 5.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایک ماہ سے زائد عرصے بعد سری نگر میں کم از کم درجۂ حرارت صفر سے اوپر درج ہوا ہے۔
kolkata High Court order: بھارت-بنگلہ دیش سرحدی سلامتی پر کلکتہ ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 31 مارچ تک ریاستی حکومت بی ایس ایف کو سونپے زمین
کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ نو سرحدی اضلاع میں حاصل کی گئی زمین 31 مارچ تک بی ایس ایف کے حوالے کرے۔ عدالت نے واضح طور پر کہا کہ قومی سلامتی سب سے مقدم ہے اور اس معاملے میں کسی بھی طرح کی تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
Amit Shah on Assam Visit: آسام دورے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، ثقافتی پروگرام میں کریں گے شرکت
مرکزی وزیر داخلہ ڈبروگڑھ میں کھانیکر اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ جدید سہولیات سے لیس یہ اسٹیڈیم خاص طور پر اپر آسام میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
Weather update: موسم کا بدلا ہوا مزاج: دہلی، یوپی سے ہماچل تک بارش، کہرا اور برف باری کے اثرات
جنوری کے آخری دنوں میں موسم نے پورے شمالی بھارت کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ دہلی-این سی آر میں بارش اور کہرے نے حالات کو مشکل بنا دیا ہے، اتر پردیش اور بندیل کھنڈ میں سردی کے ساتھ کپکپاہٹ محسوس کی جا رہی ہے، پنجاب میں شدید سرد لہر کا اثر ہے، ہماچل پردیش میں برف باری جاری ہے جبکہ کشمیر میں کڑاکے کی سردی کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
BHU Campus Clash: بی ایچ یو کیمپس میں شدید ہنگامہ آرائی، برلا اور روئیا ہاسٹل کے طلبہ میں پتھراؤ
لنکا تھانے کے انسپکٹر راج کمار شرما نے بتایا کہ زخمی طالب علم پیوش تیواری کی شکایت پر پولیس نے سخت کارروائی کی ہے۔ پولیس نے درشِت پانڈے، شویتابھ، ارون، ششانک سنگھ، روشن مشرا اور وشوجیت یادو سمیت 30 سے 40 نامعلوم طلبہ کے خلاف فساد، مارپیٹ اور دھمکی دینے جیسی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
J&K Govt awards on Republic Day: جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے 56 افراد اور اداروں کو اعزازات، ارہان بگاتی سماجی اصلاحات اور میڈیا ایوارڈ سے نوازے گئے سروش
بہادری، ادب، فنون لطیفہ، سماجی خدمات، کھیل، صحافت اور صنعت کے شعبوں میں نمایاں خدمات پر انعامات، ایوارڈ کے ساتھ نقد رقم اور توصیفی سند بھی دی جائے گی۔ جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے 56 شخصیات اور اداروں کو اعزازات دینا اس بات کا مظہر ہے کہ ریاست میں سماجی خدمت، علم، فن، صحافت اور کھیل کو بھرپور اہمیت دی جا رہی ہے۔ یہ اعزازات نہ صرف ان افراد کی خدمات کا اعتراف ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کی سمت ایک مضبوط پیغام بھی دیتے ہیں۔
NFL CSR Initiative: این ایف ایل کی سی ایس آر پہل کے تحت دہلی کے شاہدرہ نارتھ زون کے 28 سرکاری اسکولوں میں 50 آراو اور 50 واٹر کولر ہوں گے نصب
نیشنل فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے بورڈ نے 50 لاکھ روپے کے سی ایس آر فنڈ کی منظوری دی، فروری 2026 سے مرحلہ وار تنصیب کا آغاز۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد سرکاری اسکولوں میں زیرِ تعلیم ہزاروں طلبہ کو صاف، محفوظ اور معیاری پینے کا پانی مہیا کرانا ہے۔





