Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

تصاویر اور ویڈیوزمیں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ امت شاہ کارکنوں کے درمیان نہایت جوش و خروش کے ساتھ پتنگ اڑا رہے ہیں۔ اسی دوران ایک دلچسپ منظر بھی دیکھنے کو ملا، جب آسمان میں پینچ لڑاتے ہوئے وزیرِ داخلہ کی پتنگ کٹ گئی اور مانجھا نیچے آ گرا

ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ چاندی میں 15 ہزار روپے کی ریکارڈ توڑ تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ سونا 1100 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔ شادیوں کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی ان بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

حادثے میں کار میں سوارتین دیگرافراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ کارمیں کل6 افراد سوارتھے۔ یہ سب لوگ داونگیرے ضلع کے چنناگیری میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے گھرواپس لوٹ رہے تھے۔

کانگریس نے آئندہ انتخابات سے قبل ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ پارٹی نے طے کیا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں 50 فیصد حصہ ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتی برادریوں کو دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی ترجمانوں کے انتخاب میں بھی محروم طبقات کو ترجیح دی جائے گی۔

کرناٹک میں بی جے پی نے منگل کے روز کانگریس پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس نے جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز کے ریاستی دورے کے دوران سفارتی آداب کو نظرانداز کیا اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی کی میسور آمد کو فوقیت دی۔

بھارت اور فرانس کے درمیان دفاعی تعاون کو ایک نئی بلندی ملنے جا رہی ہے۔ بھارتی وزارتِ دفاع اس ہفتے فرانس سے 114 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے ایک بڑے معاہدے پر تفصیلی غور و خوض کرے گی۔ اس مجوزہ معاہدے کی مجموعی مالیت تقریباً 3.25 لاکھ کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے، جو اب تک کا بھارت کا سب سے بڑا دفاعی سودا ہوگا۔

گوگل اور مائیکروسافٹ پاس ورڈ کی جگہ پاسکی ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں، جس سے لاگ اِن پہلے سے زیادہ محفوظ ہو جائے گا۔ تاہم فون شیئرنگ اور اکاؤنٹ ریکوری جیسے چیلنجز اس ٹیکنالوجی کو مشکل بنا سکتے ہیں۔

راجستھان کے صحرائی ضلع جیسلمیر میں پانی کے شدید بحران کے درمیان ایک بڑی اور تاریخی کامیابی سامنے آئی ہے۔ بھارت سرکار کی وزارتِ جل شکتی کے تحت کرائے گئے ہیلی بورن جیو فزیکل سروے میں ضلع کے 64 مقامات پر زیرِ زمین پانی کے ذخائر کی موجودگی کے قوی امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

راجستھان کے پالی سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جسے سن کر کسی بھی حساس انسان کا دل پسیج جائے۔ یہاں بے زبان جانوروں کے ساتھ ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر دی گئیں۔ صدر تھانہ علاقے میں نامعلوم شکاریوں نے ایک حاملہ اونٹنی کو نشانہ بناتے ہوئے اس پر گولیاں برسا دیں۔

جمعیۃ حمایت الاسلام کے قومی صدر قاری ابرار جمال کا انتباہ، قاری ابرار جمال نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو مسلم سماج کی ناراضگی آئندہ انتخابات میں کھل کر سامنے آئے گی۔ کمپینئن آف پیس اینڈ جسٹس-ممبئی کے ترجمان مولانا لقمان ندوی نے بھی اپنا سخت رخ۔