Bharat Express DD Free Dish

Medical student’s decomposed body recovered from hostel: مغربی بنگال میں ہاسٹل کے کمرے سے میڈیکل کی طالبہ کی بوسیدہ لاش برآمد، حرکت میں آئی پولیس

غیر مصدقہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حالیہ دنوں میں آر جی کر اسپتال سے متعلق پیش آئے مبینہ زیادتی اور قتل کیس کے خلاف طلبہ احتجاج کے دوران پلک ہلدر کو بعض ساتھی طلبہ کی جانب سے ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ حالانکہ، پولیس نے ان دعوؤں کی دفتری طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔

کولکتہ: مغربی بنگال کے ضلع نادیہ میں واقع کلیانی جواہر لال نہرو میموریل اسپتال اینڈ میڈیکل کالج کے ہاسٹل کے ایک کمرے سے میڈیکل کے آخری سال کے طالب علم کی سڑی ہوئی لاش برآمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور موت کی اصل وجہ جاننے کی کوشش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مہلوک طالب علم کی شناخت پلک ہلدر کے طور پر ہوئی ہے، جو جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے موگراہاٹ علاقے کی رہنے والی تھی اور مذکورہ میڈیکل کالج میں فائنل ایئر کی طالب علم تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اسے آخری مرتبہ 20 فروری کو ہاسٹل کینٹین کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد سے وہ کسی کو نظر نہیں آئی۔

کمرے میں طالب علم کی سڑی ہوئی لاش ملی

ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز طالبات نے ہاسٹل کے ایک کمرے سے شدید بدبو محسوس کی۔ بار بار آواز دینے کے باوجود اندر سے کوئی جواب نہ ملنے پر ہاسٹل انتظامیہ کو اطلاع دی گئی۔ اس کے بعد دروازہ توڑ کر کمرے کو کھولا گیا تو اندر طالب علم کی سڑی ہوئی لاش پڑی ملی۔

فی الحال موت کی وجہ پتہ کر رہی ہی پولیس

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کلیانی پولیس اسٹیشن کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال موت کی وجوہات واضح نہیں ہو سکی ہیں اور یہ جانچ کی جا رہی ہے کہ معاملہ خودکشی، قتل یا کسی دیگر سبب کا نتیجہ ہے۔

پولیس نے مہلوک کے اہل خانہ کو دی اطلاع

پولیس نے مہلوک کے اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع دے دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ طالب علم ہاسٹل کے کمرے میں اکیلی رہتی تھی، جس کی وجہ سے کئی دن تک اس کی موت کا علم نہیں ہو سکا۔

پلک کو ذہنی دباؤ کا کرنا پڑ رہا تھا سامنا

غیر مصدقہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حالیہ دنوں میں آر جی کر اسپتال سے متعلق پیش آئے مبینہ زیادتی اور قتل کیس کے خلاف طلبہ احتجاج کے دوران پلک ہلدر کو بعض ساتھی طلبہ کی جانب سے ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ حالانکہ، پولیس نے ان دعوؤں کی دفتری طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔

میڈیکل کالج اور ہاسٹل انتظامیہ پر اٹھے سوال

طالب علم کی پراسرار موت کے بعد میڈیکل کالج اور ہاسٹل انتظامیہ پر کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسپتال اور ہاسٹل احاطے میں احتیاطی طور پر بھاری پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

اسپتال کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سوم جیوتی بنرجی نے بتایا کہ طالب علم کی جانب سے دروازہ نہ کھولنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد دروازہ توڑ کر اندر سے لاش برآمد کی گئی۔ ان کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آ سکے گی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read