Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

بھَوپال کے ٹویشا شرما معاملے میں سی بی آئی نے 636 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی ہے، جس میں کئی اہم اور چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے ہیں۔ سی بی آئی کے مطابق چارج شیٹ میں ٹویشا کو مبینہ ذہنی اذیت، جہیز کے مطالبے اور خودکشی کے لیے اکسانے سے متعلق الزامات درج کیے گئے ہیں۔ شوہر سمرتھ سنگھ اور ساس گری بالا سنگھ کو ملزم بنایا گیا ہے۔

صدارتی خطاب میں راجہ بھائی نے کہا کہ جس آزاد فضا میں ہم سانس لے رہے ہیں، وہ ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا عطیہ ہے۔ اب مادرِ وطن کی ترقی اور حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمارے خون کی ایک ایک بوند وطن کے لیے وقف ہے۔ ملک کی ترقی ہی ہماری ترقی ہے۔

انتہائی محدود وسائل کے باوجود اپنے خواب کو حقیقت میں بدلنے  والےکرن کمار نے محدود وسائل سے  اپنے کاروبار کی شروعات کی  تھی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے اپنی محنت اور عزم کے بل پر کھڑی کی کامیاب کاروباری سلطنت۔

سن 1989 کے مضبوط گڑھ سے سیاسی وراثت کو آگے بڑھانے کی کوشش کے تحت عتیق احمد کے بیٹے  عمر اور علی احمد کی ممکنہ انتخابی انٹری سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

گوالیار کے تھاتی پور علاقے میں سائبر دھوکہ دہی کرنےوالے گروہوں نے فیس بک اشتہار کے ذریعے ایک ریلوے ملازم کو فرضی ٹریڈنگ ایپ اور ڈسکاؤنٹ پر آئی پی او کا جھانسہ دیا۔ ملزمین نے 42 مرتبہ میں اس سے 35 لاکھ 27 ہزار روپے منتقل کروا لیے۔ رقم نکالنے کے نام پر مزید پیسوں کا مطالبہ کیا گیا۔ معاملے کی شکایت ملنے کے بعد پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

طالبات نے تقریباً دو گھنٹے تک دھرنا دیا اور اسکولوں کو داؤد کھیڑی منتقل کرنے کی مجوزہ تجویز کے خلاف نعرے لگائے۔ داؤد کھیڑی ان طالبات کے موجودہ اسکولوں سے تقریباً 6 سے 10 کلومیٹر دور اور شہر کی حدود سے باہر واقع ہے۔احتجاج کرنے والی طالبات کا کہنا ہے کہ ان میں سے کئی پہلے ہی آس پاس کے دیہی علاقوں سے لمبا سفر کرکے اسکول پہنچتی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے علاوہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران بھی ریاست سے متعلق اہم امور اور ترقیاتی معاملات پر بات چیت ہونے کی توقع ہے۔فڑنویس کے دورۂ نئی دہلی اور مرکزی قیادت کے ساتھ ان ملاقاتوں کو مہاراشٹر کے ترقیاتی منصوبوں اور مرکز و ریاست کے درمیان بہتر تال میل کے نقطۂ نظر سے اہم قرار دیا جا رہا ہے

تمل ناڈو حکومت کے مطابق، 29 جولائی سے 2 اگست کے درمیان بلگنڈولو میں کاویری ندی کے پانی کا بہاؤ صرف 158 سے 550 کیوسک کے درمیان رہا۔ حکومت نے دعویٰ کیا کہ یہ مقدار مقررہ 3,500 کیوسک یومیہ کے مقابلے میں بہت کم ہے۔تمل ناڈو کا کہنا ہے کہ کاویری کے پانی پر اس کا انحصار خاص طور پر زرعی ضروریات کے لیے اہم ہے۔

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ غازی پور کی عدالت نے تقریباً ایک سال قبل ان کی جائیدادیں آزاد کرنے کا حکم دیا تھا۔ ان کے مطابق، عدالت نے یہ فیصلہ اس بنیاد پر دیا کہ جن الزامات کے تحت ان کی زمین اور دیگر جائیدادیں ضبط کی گئی تھیں، ان الزامات کے معاملے میں بعد میں انہیں راحت مل چکی ہے۔

فائر فائٹرز نے کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تاہم، اس وقت تک آگ عمارت کے کئی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی۔ امدادی ٹیموں نے ہوٹل کے اندر پھنسے افراد کو باہر نکالنے کی کوشش کی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔تمام زخمیوں کو رام پورہاٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اسپتال ذرائع نے ابتدائی طور پر 5 افراد کی موت کی تصدیق کی۔